Kp Time Digital

Kp Time Digital

Share

08/07/2026

تھانہ متھرا پولیس کی کامیاب کارروائی، دس دن قبل شہری کو فائرنگ کرکے اندھا قتل کا معمہ حل، ملوث ملزمان گرفتار، مقتول کا بھانجا دوست سہولت کار سمیت گرفتار

پشاور۔ افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں *ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان* کی ہدایات پر *ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا صدام ریاض نے تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم کے ہمراہ اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دس دن قبل شہری کے اندھا قتل کیس کو ٹریس کرکے ملوث ملزمان فیصل ولد شمشاد اور یوسف ولد شجاعت ساکنان چارپریزہ کو گرفتار کرلیا،

تفصیلات کے مطابق مدعی فضل الرحمان نے تھانہ متھرا پولیس کو مورخہ 27 جون 2026 کو اپنے بھائی مقتول عبد الرحمن کی نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کروائی تھی،

واقعہ کے فوراً بعد مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اندھا قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا،

افسرانِ بالا کی ہدایات کی روشنی میں پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر شب و روز محنت کرتے ہوئے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش جاری رکھی، جس کے نتیجے میں کیس کو کامیابی کیساتھ ٹریس کرکے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا،

دورانِ تفتیش معلوم۔ہوا کہ قتل کی وجہ ملزم فیصل ولد شمشاد مقتول عبد الرحمن کا بھانجا تھا، جس کے اپنی ممانی کے ساتھ تعلقات تھے، جس کو راستے سے ہٹانے کی خاطر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ ملزم یوسف ولد شجاعت نے پستول فراہم کرنے اور دیگر سہولت کاری کی تھی،

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

08/07/2026

گورا گورا بازار پشاور کے دوکاندار الیکشن کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں ۔۔۔۔

06/07/2026

پشاور صدر گورا بازار کے الیکشن اتنے سالوں سے کیوں نہیں ہو رہے۔۔۔بازار میں کون کون سے مسائل ہے

Want your business to be the top-listed Media Company in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Deans Trade Center Peshawar Cantt
Peshawar
25000