Manzil Foundation

Manzil Foundation

Share

24/05/2026

Manzil Foundation strongly condemns the brutal and inhumane behavior of Haripur Police against the transgender community in Haripur.
Reports show that police are stopping transgender persons from earning their livelihood through wedding functions, which is one of the few available income sources for this marginalized community. This is unacceptable and pushes them further into poverty and exclusion.
Manzil Foundation Executive Director and KP transgender community president, Madam Arzoo Khan, stated that while police are responsible for protecting citizens, they are instead subjecting transgender persons to violence and inhumane treatment.
We demand the KP Government take immediate action and ensure justice in this incident. We also call on all human rights organizations, civil society, and media to raise their voice in support of the transgender community.

Government of Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Sohail Afridi
Khyber Pakhtunkhwa Police Capital City Police Peshawar

Photos from IDEA's post 22/05/2026
06/05/2026

Manzil Foundation focal person Noshera khawar Ihsan

03/05/2026

پریس ریلیز

نوشہرہ کی خواجہ سرا برادری نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نوشہرہ کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خواجہ سرا برادری کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خواجہ سرا افراد کی مکمل فہرست رمضان میں باقاعدہ طور پر ڈی سی آفس کو فراہم کی گئی تھی تاکہ انہیں بھی حکومتی امداد سے مستفید کیا جا سکے۔

عام شہریوں کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت نقد امداد موصول ہو چکی ہے، تاہم نوشہرہ کے کسی بھی خواجہ سرا فرد کو آج تک یہ امدادی رقم نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے خواجہ سرا برادری نے متعدد بار متعلقہ دفاتر کے چکر لگائے، معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور ذمہ دار حکام سے رابطہ کیا، مگر ہر بار انہیں صرف انتظار کرنے کا کہا گیا۔

اب انتظامیہ کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ رمضان ریلیف اسکیم ہی منسوخ کر دی گئی ہے، جس پر خواجہ سرا برادری میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ برادری کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ان کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ ان کے بنیادی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیبر پختونخوا ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی صدر میڈم ارزو خان اور نوشہرہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بروز بدھ، 6 مئی 2026، صبح 10 بجے ڈی سی آفس نوشہرہ کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔ اس احتجاج کا مقصد رمضان ریلیف پیکج میں خواجہ سرا برادری کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا اور اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنا ہے۔

خواجہ سرا برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے، اور مستحق خواجہ سرا افراد کو ان کی امدادی رقم بلا تاخیر فراہم کی جائے۔

اگر انتظامیہ نے فوری نوٹس نہ لیا تو خیبر پختونخوا ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی صدر میڈم ارزو خان اور نوشہرہ خواجہ سرا برادری بروز بدھ، 6 مئی 2026، صبح 10 بجے احتجاج کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Peshawar