Urducolumns

Urducolumns

Share

15/07/2026

زونگ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا نایاب دریائی ڈولفن کے تحفظ کے لیے اشتراک، ریسکیو ایمبولینس کا افتتاح

اسلام آباد: پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان (WWF-Pakistan) کے اشتراک سے نایاب انڈس ریور ڈولفن (Platanista minor) کے تحفظ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی انڈس ڈولفن ریسکیو اینڈ موبائل آگاہی ایمبولینس کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک، زونگ کے چیئرمین و سی ای او ہوو جون لی، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان، پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے نمائندے یانگ گوانگ یوان سمیت مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ انڈس ریور ڈولفن دریائے سندھ کی تہذیبوں سے بھی قدیم مخلوق ہے اور اس کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریسکیو ایمبولینس نہ صرف ڈولفن کے تحفظ بلکہ مقامی آبادی کے ساتھ مل کر قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کی ایک طویل المدتی مہم کا آغاز ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے چینی سفارت خانے، زونگ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی اور ماحولیات کے تحفظ کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

#پاکستان #ماحولیات #زونگ

15/07/2026

ایرانی کباب نے اسپین کا دل جیت لیا
NO COPYRIGHT INFRINGEMENT IS INTENDED

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


TF-87, 3rd Floor, Deans Trade Center
Peshawar
25000