Abdur Razaq Afridi
06/07/2026
ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی چچا زاد بہن کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم عبدالغنی آفریدی صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
مولانا خان زیب شہید صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھے۔
وہ امن کی آواز تھے۔
وہ شعور کا نام تھے۔
وہ پختون قومی وحدت، انصاف اور اپنے وسائل پر حق کی ایک مضبوط علامت تھے۔
وہ عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما تھے، مگر ان کی جدوجہد صرف سیاست تک محدود نہیں تھی۔
وہ باجوڑ سے وزیرستان تک پختون خطے میں امن، انصاف، عوامی بیداری اور قومی شعور کے لیے ہر وقت میدان میں موجود رہے۔
مولانا خان زیب شہید نے بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف ہمیشہ کھل کر آواز اٹھائی۔
وہ ان قوتوں کے سامنے خاموش نہیں رہے جو پختون سرزمین کو خوف، بدامنی اور محرومی کی طرف دھکیل رہی تھیں۔
انہوں نے پختون قوم کو اپنے پانی، جنگلات، معدنیات، بلیک گولڈ، مائننگ اور دیگر قدرتی وسائل کے بارے میں جگانے کی کوشش کی۔
وہ چاہتے تھے کہ پختون قوم اپنے حقوق کو پہچانے، اپنی سرزمین کی قدر کرے، اور اپنے وسائل کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرے۔
اسی فکر، اسی درد اور اسی جدوجہد کو انہوں نے اپنی کتاب “شتمنہ پختونخوا” میں بھی قلم بند کیا۔
یہ کتاب صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ پختون قوم کے شعور، حق اور مستقبل کی آواز ہے۔
مولانا خان زیب شہید کو اسی امن پسند، حق پرست اور شعور بیدار کرنے والی جدوجہد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔
ان کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی، مگر شہیدوں کی آواز کبھی خاموش نہیں ہوتی۔
ان کی شہادت کے بعد حکومت کی طرف سے دس ملین روپے امداد کا اعلان کیا گیا، مگر ان کے خاندان نے مالی امداد قبول کرنے سے انکار کیا۔
انہوں نے پیسے پر انصاف کو ترجیح دی۔
انہوں نے امداد کے بجائے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا، تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں اور انصاف ہو۔
مولانا خان زیب شہید آج جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں، مگر ان کی سوچ، ان کی جدوجہد، ان کی قربانی اور ان کی آواز پختون قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔
وہ ایک فرد نہیں تھے۔
وہ ایک فکر تھے۔
وہ ایک آواز تھے۔
وہ پختونخوا کے حق، امن اور شعور کا روشن باب تھے۔
مولانا خان زیب شہید کو سرخ سلام۔
01/07/2026
آج عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کی ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس ضلعی صدر سفیرِ امن عبدالرزاق افریدی کی زیرِ صدارت سفیرِ امن ہاؤس، پشاور میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ خلیل افریدی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔
اجلاس کے مرکزی ایجنڈے میں تنظیمی امور کا جائزہ لینا جبکہ ایڈیشنل ایجنڈے میں شہیدِ ملت مولانا خانزیب شہید کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے لیے لائحۂ عمل مرتب کرنا شامل تھا۔
اجلاس میں شریک تمام اراکین نے پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ذیلی تنظیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز اور آراء پیش کیں۔ شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ وی سی (ویلج کونسل) کی سطح پر تنظیموں کی تشکیل انتہائی ضروری ہے، لہٰذا اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں شہیدِ ملت مولانا خانزیب شہید کی برسی کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور کامیاب انعقاد کے لیے ابتدائی لائحۂ عمل مرتب کیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی صدر سفیرِ امن عبدالرزاق افریدی، سینئر نائب صدر شیرین افریدی، نائب صدر صدیق چراغ، نائب صدر نظام الدین شینواری، نائب صدر ڈاکٹر زاہد شاہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ خلیل افریدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر افریدی، سیکرٹری مالیات شبیر افریدی، سیکرٹری اطلاعات امیر شاہ افریدی، سیکرٹری ثقافت منظور افریدی، سیکرٹری سوشل میڈیا حقیار افریدی، سیکرٹری یوتھ خنیف افریدی اور ننگیالے پختون قاضی خان سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس کے اخر میں حال ہی میں وفات پانے والے تحصیل لنڈی کوتل اے این پی کے نائب صدر علی احمد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Address
Ring Road Peshtakhara
Peshawar
25000