Home Tuitions In Peshawar

Home Tuitions In Peshawar

Share

15/12/2024

کلاس9،10 بورڈ ایگزیم 5 مارچ 2025 بروز بدھ سے شروع ہورہے ہیں۔۔!
انٹر ایگزیم 15 اپریل سے متوقع

09/08/2024

حالیہ امتحانات کے بعد طلباء کے بعد
اینول 2 ایگزیم میں اپئیر ہونے والے طلباء کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالات و جوابات۔۔۔!

1۔ سالانہ امتحانات-2 کو سپلیمنٹری امتحان، ایمپرومینٹ امتحان بھی کہا جاتا یے، یہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔۔۔!

2۔ سالانہ امتحانات-2 میں نویں، دسویں کے تمام طلباء اپئیر ہوسکتے ہیں۔۔۔!

3۔ نویں، دسویں کے طلباء اپنے پاس شدہ پیپرز کینسل کئے بغیر ایک دو، یا تمام پیپرز دوبارہ دے کر مارکس بڑھا سکتے ہیں،
4۔ نویں، دسویں کے طلباء اہنے فیل شدہ پیپرز اس امتحان میں دیکر پاس کرواسکتے ہیں،
5۔ صرف وہ پیپرز اینول-2 امتحان میں نہیں دے سکتے ، جو 2،3 مارکس سے فیل تھے، اور طلباء نے گریس مارکس سے پاس کروائے ہوں
6۔ گریس مارکس یعنی کہ خیراتی نمبرز: اگر کسی طالب علم کا کوئی پیپر 2،3،4 مارکس سے فیل ہوجائے، تو وہ بورڈ آفس میں درخواست بمع فیس، دیکر اپنا فیل شدہ پیپر پاس کرواسکتا ہے۔۔۔ لیکن اس پیپر کی آنے والے اینول-2 امتحان میں ایمپرومینٹ نہیں کرواسکتا ۔۔۔ بورڈ قانون کے مطابق۔۔۔! لہذا ایسے پیپرز دوبارہ دیکر اچھے مارکس سے پاس کروائیں، نہ کہ گریس مارکس سے صرف پاسنگ مارکس لیکر پاس کروائیں۔۔۔!

7۔ اینول-2 امتحانات کے داخلے اگست کے آخری ہفتہ تک شروع ہوجائینگے۔۔۔ لیکن اس سے پہلے Retotaling کا مرحلہ مکمل ہوگا۔۔۔ اسکے بعد اینول-2 امتحانات کے داخلے شروع ہونگے۔۔۔!
8۔ Retotaling آن لائن ہوسکتی ہے، 500 روپے فی پیپر کی فیس ادا کرکے آپ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔۔۔ ایک آدھ دن میں پورٹل فنکنشنل ہوجائیگا۔۔۔!

9۔ اگر کسی بچے نے کسی بھی وجہ سے پچھلے حالیہ اینول-1 امتحان نہیں دیا ۔۔۔ وہ اینول-2 امتحان میں اپئیر ہونے کا حقدار ہے، وہ۔دوبارہ فارم سبمیٹ کرکے اینول-2 میں اپئیر ہوسکتا ہے۔۔۔!
10۔ کئی والدین نے رابطہ کیا ہے، کہ میرا کلاس 9 کا بچہ اپریل کے امتحان میں اپئیر نہیں ہوسکا۔۔۔تو وہ اس سال کلاس 10۔کے ساتھ 9 کلاس امتحان دے سکتا یے، جی ہاں وہ اکتوبر کے سالانہ امتحان-2 میں کلاس9 کا امتحان دے سکتا ہے، اور کلاس 10 کا امتحان اینول-1، اپریل 2025 میں دے سکتا ہے۔۔!
11. ڈی۔ایم۔سی ریگولر طلباء کو انکے سکولوں میں ملینگی۔۔۔ جبکہ پرائیویٹ طلباء کو انکے گھر کے ایڈریس پر بھیجی جاتی ہیں۔۔ کچھ دن میں نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ طلباء بورڈ آفس جاکر وصول کرسکتے ہیں۔۔۔!

واٹس۔ایپ پر فردا فردا ہر کسی کو سمجھانا ناممکن ہے، وہاں اپنا کام بھی جاری رہتا ہے۔ لہذا صرف فیسبک پیج پر ہی معلومات مل سکتی ہیں۔۔۔!
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔۔۔ تاکہ تمام طلباء اور والدین کو فائدہ ہو۔۔۔!
شہزاد احمد

ہوم ٹیوشنز سروسز کے ذریعے اینول-2 امتحانات کی مکمل تیاری کیلئے ہم سے ماہر ہوم ٹیوٹرز کی خدمات حاصل کریں
ہوم ٹیوشنز ان پشاور
Call or WhatsApp Us: 03025736904

09/08/2024

Notification
Board of Intermediate & Secondary Education Peshawar

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Peshawar