JCC

JCC

Share

Photos from JCC's post 29/11/2025

آپ سب کو معلوم ہے کہ جبگئی سوپر سیکس کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کاشف نے باقاعدہ اپنی انٹری کنفرم کی تھی، اور ڈرافٹ کے وقت کمیٹی/آرگنائزرز نے کاشف کو جے سی سی کی ٹیم میں بطور فیورٹ کھلاڑی شامل کیا تھا۔

اسی طرح سدیس کارغا جے سی سی جونئیر کا حصہ تھا لیکن بعد میں اس نے کھیلنے سے صاف انکار کر دیا۔

تیسرا کھلاڑی فرہان (سکنہ ڈھیری) جس پر کوروباغ وارئیرز نے اعتماد کرتے ہوئے اسے اپنی ٹیم میں شامل کیا، لیکن فرہان نے صرف ایک میچ کھیل کر باقی میچوں سے معذرت کر لی۔

ان تینوں کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیموں اور ٹورنامنٹ کے ساتھ عدم تعاون اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ:

کاشف، سدیس کارغا اور فرہان پر جبگئی کرکٹ گراؤنڈ میں تاحیات پابندی عائد کی جاتی ہے۔
یہ کھلاڑی آئندہ کسی بھی ایونٹ یا ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کمیٹی ہمیشہ ڈسپلن، اسپورٹس مین اسپِرٹ اور ٹیموں کے ساتھ وفاداری کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات صرف کھیل کے معیار اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جاتے رہیں گے۔

جبگئی سوپر سیکس کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی

--

23/11/2025

جبگئی سوپر سیکس کرکٹ لیگ
آج کا میچ جے سی سی ایس اور تھنڈر اسٹورم کے درمیان کھیلا گیا۔ جے سی سی ایس کے کپتان طارق نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اطارق نے شروع سے ہی مخالف بولرز کی خوب کلاس لی اور شاندار پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں اپنی ٹیم کا اسکور 126 رنز تک پہنچا دیا۔ اس بڑے مجموعے میں کپتان طارق کی لاجواب 104 رنز کی اننگ نمایاں رہی۔

ہدف کے تعاقب میں تھنڈر اسٹورم نے اچھی کوشش کی، مگر مضبوط بولنگ اور بڑے ٹارگٹ کے باعث میچ اپنے نام نہ کرسکے اور مطلوبہ رنز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
یوں جے سی سی ایس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔

22/11/2025

جبگئی سوپر سیکس کرکٹ لیگ میں آج کا اہم میچ خوشال فائیٹر اور کے سی سی کے درمیان کھیلا گیا۔
ٹاس جیت کر خوشال فائیٹر نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کے سی سی کی مضبوط بولنگ کے باوجود بلال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولرز کی خوب کلاس لی اور مقررہ اوورز میں اپنی ٹیم کا اسکور 113 رنز تک پہنچا دیا، جس میں بلال کے دھواں دار 65 رنز شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں کے سی سی کی جانب سے وقاص اور صدیق نے اننگز کا آغاز کیا، مگر پہلی ہی گیند پر وقاص رن آؤٹ ہوگئے۔ وقاص کے آؤٹ ہونے کے بعد کے سی سی کے باقی کھلاڑی دباؤ کا شکار نظر آئے اور کوئی بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا۔ نتیجتاً خوشال فائیٹر نے یہ اہم میچ با آسانی جیت لیا۔

میچ کا بہترین کھلاڑی (Man of the Match) بلال کو ان کی لاجواب بیٹنگ پر قرار دیا گیا۔

-

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Peshawar