M Riaz afridi

M Riaz afridi

Share

02/03/2020

↙◀شوکر ازار لگی دہ مسلمانانو➡
بھارت میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے
02/Mar/2020, 15:53geo.tv

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے دونوں کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس نئی دہلی اور ایک تلنگانا میں سامنے آیا جب کہ دونوں مریضوں کی حالت بہتر ہے، اور دونوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں

’کورونا وائرس 60 سال سے زائد عمر اور خراب صحت والے افراد کو شکار کرتا ہے‘
کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 ہزار سے تجاوز کر گئیں
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ وائرس کے شکار نئی دہلی کے شہری نے حال ہی میں اٹلی اور تلنگانا کے شہر ی نے دبئی کا سفر کیا تھا۔
بھارتی وزیر صحت نے بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیںجن میں سے 3 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جب کہ 2 مریض زیر علاج ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اس سے قبل کورونا وائرس کے تین کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی جن میں سے تینوں مریضوں کا تعلق کیرالا سے تھا جو چینی شہر ووہان سے واپس آئے تھے تاہم اب تینوں مریض اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Read original
Hot news
20 PUMs under 'self-quarantine' in Bacolod City

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Kpk Peshawar
Peshawar
25000