Sayed Najeeb Vlogs

Sayed Najeeb Vlogs

Share

11/02/2026

پارچنار کی ایک نوجوان بہن، جس کی عمر صرف چوبیس سال ہے، اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور علاج اکبر نیازی ہسپتال میں جاری ہے۔
آج پارچنار کے دو باہمت اور غیرتمند بھائی اپنی بہن کے لیے خون عطیہ کرنے پہنچے۔ یہ منظر صرف بلڈ ڈونیشن نہیں تھا بلکہ بھائیوں کی غیرت، محبت اور قربانی کی ایک روشن مثال تھا۔
ایسے بھائی آج بھی زندہ ہیں جو مشکل کی گھڑی میں اپنی بہن کے لیے ڈھال بن جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس بہن کو مکمل صحت عطا فرمائے اور ان غیور بھائیوں کو جزائے خیر دے۔
آمین🤲

11/02/2026

پاراچنار سے تعلق رکھنے والا ایک نہایت غریب اور دل کا مریض بھائی، جس کے گھر کی حالت یہ تھی کہ اس کے دروازوں پر دروازے تک موجود نہیں تھے۔ شدید سرد موسم میں وہ اپنے بچوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ شاپر لگے دروازوں اور کھڑکیوں کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور تھا، بےیار و مددگار، خاموشی سے آزمائش برداشت کر رہا تھا۔

ایسے کٹھن وقت میں پاراچنار کے ایک مردِ مجاہد، اللہ تعالیٰ کے خاص بندے نے اس بھائی کے درد کو محسوس کیا اور اس کے گھر کے لیے چار دروازے ہدیہ (ڈونیٹ) کیے۔ الحمد للہ! قاسم چیریٹی فاؤنڈیشن کی کوششوں سے یہ دروازے خیر و عافیت کے ساتھ اس بھائی کے گھر تک پہنچا دیے گئے۔

اس موقع پر اس غریب بھائی نے ایک نہایت پُرخلوص ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اس نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دل کی گہرائیوں سے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کارِ خیر میں تعاون کیا، اور بالخصوص کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

یہ ویڈیو اس بات کی گواہی ہے کہ
ابھی انسانیت زندہ ہے، اور نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Photos from Asif Ali Kazmi's post 22/11/2025

آج کا دن خوشیوں، محبتوں اور یادوں سے بھرا ایک حسین لمحہ بن گیا، جب ہم نے اپنے نہایت عزیز دوست کی شادی میں شرکت کی۔ دلوں میں خوشی، لبوں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں دعائیں تھیں۔ اس موقع پر بنائی گئی خوبصورت تصویریں ہمیشہ ہماری دوستی، محبت اور اس یادگار دن کی علامت بن کر رہیں گی

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad
Peshawar
25000