Mohmand Union Of Journalists

Mohmand Union Of Journalists

Share

12/09/2024

ضلع مہمند
تحصیل حلیمزئی کوز گنداو عنایت کور کے ملک نثار احمد حلیم زئی، وی سی چئیر مین ملک فاروق خان، اقبال حسین ایجوکیشن اور ظریف خان پرنسپل گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز غلنئی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں ہیں ۔
نماز جنازہ بروز جمعہ صبح 10 بجے ابائی قبرستان ملا بخش بابا میں ادا کی جائے گی ۔ دوست احباب جنازے میں شرکت کرے ۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

Photos from Mohmand Union Of Journalists's post 23/08/2024

ضلع مہمند
مہمند ڈیم کے سی بی ایم فنڈز منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے، پانچ سال پہلے کی نسبت اب ان منصوبوں کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے، ان منصوبوں کےلئے مختص ساڑھے چار ارب روپیہ واپڈا کے اکاونٹس میں پڑے ہیں جبکہ مہمند عوام اپنے مطالبات کےلئے سراپا احتجاج ہیں، فوری طور پر تمام منصوبے مکمل کرکے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔۔مقامی مشران
ان خیالات کا اظہار ملک بدری زمان، ملک بہرام خان و دیگر نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کے سی بی ایم فنڈز سے محکمہ پبلک ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ صحت اور دوسرے محکموں نے مختلف منصوبوں کےلئے فیزیبلٹی رپورٹس بھیجی گئی ہے مہمند ڈیم کے واپڈا جی ایم کے عدم دلچسپی کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اب اس منصوبوں کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے اور مزید تاخیر سے اور بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی بی ایم فنڈ کی مد میں مختص ساڑھے چار ارب روپے واپڈا کے اکاونٹس میں پڑے ہیں۔ مہمند ڈیم کے لئے قوم نے مفت کے اراضی اس لئے دیے ہیں جو کہ ڈیم سے متاثرہ تحصیلوں کے فلاح و بہبود اور اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہونے تھے لیکن بدقسمتی سے پانچ سال بعد بھی ان سے متاثرہ عوام کو کوئی فائیدہ نہیں ملا، اور متاثرہ مہمند کے عوام اپنے مطالبات کےلئے سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے زمہ دار اور اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ایم فنڈز سے تمام منصوبوں پر فوری کام کا اغاز کیا جائے تاکہ متاثرہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کی مایوسی کو ختم کرکے ان کے تمام جائز مطالبات حل کیے جائے ۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Peshawar