HydroSolar Engineering Services
30/08/2025
سندھ میں گڈو بیراج پر سُپر فلڈ کا امکان: انتظامیہ کی نظریں پنجند پر مرکوز ’پانی کی آمد میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں‘
تفصیل:
سندھ میں ’انتہائی اونچے درجے کے سیلاب‘ کی وارننگ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد - BBC News اردو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں 28 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے سندھ میں ...
28/08/2025
ہیڈ قادر آباد تو بہتا رہے گا۔
گزشتہ دودن سے دریائے چناب پر ہیڈ قادر آباد پر برپا سیلابی تاریخ کے اس سب سے بڑے معرکے میں محکمہ آب پاشی کے پنجاب کے افسران اور کارکنان الحمدللہ اپنی ان تھک محنت ، عزم وہمت اور بہادری سے سُرخرو ہوکر نکلے ہیں اور بیراج کا یہ آپریشن آنے والی دہائیوں تک آبی ماہرین کو پڑھایا جاتا رہے گا۔
قادِرآباد ہیڈورکس کی ریکارڈ بُک آج سے اپ ڈیٹ کردی گئی۔آج سے تاریخ کا بلند ترین پانی اخراج 10,77,951 کیوسک ہے جو کل 27-08-2025 کو شام 6 بجے ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے قبل سب سے زیادہ اخراج 9,48,530 کیوسک11-09-1992 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ بیراج 800,000 کیوسک پانی نکالنے کے لیے ڈیزائن ہوا تھا۔
محکمہ آبپاشی کے جن افسران اور عملہ نے کل دن رات قادر آباد بیراج پر اپنے فرائض نبھائے ان سب کے لیے بہت داد۔ آپ نے میرے حافظ آباد اور چنیوٹ کو محفوظ کر لیا۔
ہیڈ قادر آباد تو اس دھرتی کے سینے پر نئی آب و تاب بہتا رہے گا ۔ شا اللہ
انجینئر ظفر اقبال ووٹو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karak
Peshawar
27210