Medical Hub
😁😂
AMC beauty ♥️
First year mbbs study shoro 🔥😁😂
03/01/2022
کبھی کبھی لٹ جایاکریں😌🥺
جب شدید موسم میں کوئی ریڑھی والا 30 روپے کی
چیز 50 روپے میں بیچ کر آپ کو لوٹنا چاہے تو لٹ جایا کریں
جب کوئی رکشے والا دھوکے سے آپ سے
30 روپے کرایہ زیادہ لے لے تو دھوکہ کھا لیا کریں
جب آپ کے گھر کی کام والی بیماری اور نقاہت کے باعث
کبھی کام چوری کر جائے تو آپ بھی آنکھیں چرا کر انجان بن جایا کریں
کیونکہ ہم خود بھی سارا دن نجانے کتنی بار ربِ عرش کو دھوکہ دینے
کی کوشش کرتے ہیں اور وہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی نظر انداز کر جاتا ہے
وہ ہم سے اپنی نعمتیں نہیں چھینتا ہمیں رسوا نہیں کرتا چھوٹ دے دیتا ہے عزت رکھ لیتا ہے
اس کی ذات اونچی ہے وہ انسانوں کی بڑی سے بڑی خطا کا بھی بھرم رکھ لیتا ہے !!!
خود کو بلند کریں دوسروں کی طرف سے اتنا نقصان برداشت کر لیا کریں
جس سے ہم کو کوئی فرق نہیں پڑتا یا جو قابل برداشت ہوں مثلا 50000 آمدنی والا انسان 100
50 کی اونچ نیچ برداشت کر سکتا ہےاسے ہر چھابڑی یا ریڑی والے سے بحث کرنا زیب نہیں دیتا !
وہ لوگ بہت عجیب لگتے ہیں جو معاشی لحاظ سے بلند ہونے کے باوجود روپے روپے
کیلئے جھگڑ کر خود کو نیچا ثابت کر لیتے ہیں اپنا ایک مقام بنائیں اپنی آمدن طاقت ، ہمت اور
برداشت کے حساب سے خود کیلئے ایک معیار متعین کریں اور خود کو اس سے نیچے نہ گرنے دیں
منقول۔۔۔،،
01/01/2022
Amc chai ka daba 😁🥰
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Peshawar