Orakzai Development Movement

Orakzai Development Movement

Share

26/05/2026

اورکزئی ڈیولپمنٹ مومنٹ کی طرف سے تمام مسلمانوں، مسافر بھائیوں اور بالخصوص اورکزئی کے غیور عوام کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ خوشیاں، محبتیں اور رحمتیں ہم سب پر بار بار نازل ہوں، اور ہمارا وطن ہمیشہ امن، اتحاد اور ترقی کا گہوارہ بنے۔ آمین۔

29/04/2026

وادی تیرہ سنٹرل مشتی میلہ میں حالیہ #طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی #صورتحال نے پورے علاقے کی کمزور #انفراسٹرکچر اور حکومتی عدم توجہی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ #مشتی بازار کی تباہی اور کاروباری #سرگرمیوں کا متاثر ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ #اورکزئی کے عوام کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جہاں نہ پیشگی حفاظتی اقدامات #موجود ہیں اور نہ ہی بروقت #ریلیف کا کوئی مؤثر نظام۔

او ڈی ایم اس #صورتحال کو صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک سنجیدہ انتظامی #ناکامی سمجھتی ہے، اور حکومت سے فوری، ٹھوس اور نتیجہ خیز #اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔ ساتھ ہی
#او ڈی #ایم اورکزئی کے صاحبِ حیثیت کاروباری طبقے سے اپیل کرتی ہے کہ وہ #متاثرہ اور غریب عوام کی مدد کے لیے عملی کردار ادا کریں تاکہ اس #مشکل وقت میں اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دیا جا سکے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Peshawar
Peshawar
ORAKZAI