Parachinar Updates
15/12/2025
انا للہ و انا الیہ راجعون 😢
سفید ریش بزرگ مقتول گل مرجان کے قاتل یا تو انسان نما دوستوں کے لبادے میں چھپے بھیڑیے ہیں جنھوں نے کل سہ پہر مقتول کو کال کرکے بلایا اور انھیں قتل کر دیا یا انھوں نے بلا کر کرائے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کروایا یا ان کے بلاوے پر جاتے وقت دہشت گردوں کے لگائے گئے گھات کے شکار ہوئے۔
حیرت اور افسوس تو اس بات کا ہے کہ چوبیس گھنٹوں سے زیادہ وقت گزر گیا تھا لیکن کسی کو معلوم نہیں ہوا کہ فلاں جگہ لاش پڑی ہے، کسی کسان نے لاش نہیں دیکھی لیکن جونہی اندھیرا چھا گیا اچانک سرکار کو اطلاع دی گئی کہ فلاں جگہ ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔ کیا یہ کھلم کھلا دہشت گردوں کی سہولت کاری نہیں ہے؟ کیا یہ قاتلوں کے کرتوتوں کی پردہ پوشی نہیں ہے؟
شہید کا گھر دریائے کرم کے جنوبی کنارے پر واقع ہے جبکہ ان کے مقابل چند میٹر کے فاصلے پر بوشہرہ کا مدگی منگل گاؤں ہے۔ اطلاعات کے مطابق (سرکاری) مقتول کی لاش دریا کرم میں پڑی تھی۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ لاش بو شہرہ کی طرف پڑی تھی اور کل فائرنگ بھی سُنی گئی تھی۔ پوچھنے پر بوشہرہ والوں نے بتایا کہ جنگلی جانوروں پر فائر کر ہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران اس جگہ کے آس پاس بوشہرہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔ پہلے دو واقعات میں بوشہرہ والوں نے جرگہ روایات کے مطابق کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ لیکن ملی خیل نے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Parachinar
26300