Sanjh Lok Raj

Sanjh Lok Raj

Share

27/03/2026

ساتھیو!
29 مارچ 1849ء وہ سیاہ دن تھا جب شاہی قلعہ لاہور میں برطانوی استعمار نے پنجاب کی غلامی کا باضابطہ اعلان کیا ۔ اس دن سے ایک ایسے نوآبادیاتی (کالونیل) ڈھانچے کی بنیاد رکھی گئی جس نے نہ صرف ہماری معیشت اور سیاست کو جکڑا بلکہ ہمارے تعلیمی اور ذہنی ڈھانچے کو بھی غیر پیداواری بنا کر ہمیں فکری طور پر مفلوج کر دیا ۔
سانجھ کی فکری تحریک اسی کالونیل نظام کے تسلسل کو سمجھنے، اس کی تباہ کاریوں کو بے نقاب کرنے اور عوام کی امنگوں کے مطابق ایک نئے سماجی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے 29 مارچ 2006 کو شروع کی گئی تھی ۔ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو ان مادی وجوہات سے آگاہ کرنا ہے جو ہماری معاشی بدحالی کا سبب ہیں، تاکہ ہم جدید علوم کے ذریعے ان فرسودہ نظریات کا مقابلہ کر سکیں جو ہمیں آگے بڑھنے سے روکتے ہیں ۔
ہم آپ کو سانجھ کے یومِ تاسیس کی اس فکری نشست میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں جہاں ہم مل کر:
معاشرے کی طبقاتی بناوٹ اور معاشی استحصال کے سائنسی اسباب پر گفتگو کریں گے ۔
تعلیمی نظام کو عالمی سرمایہ داری کے چنگل سے نکال کر اسے پیداواری بنانے کی راہ تلاش کریں گے ۔
اور ایک ایسے معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی جدوجہد کریں گے جو بے انصافی، ظلم اور جہالت سے پاک ہو ۔
آپ کی شرکت محض ایک حاضری نہیں بلکہ اس فکری تبدیلی کی جانب ایک قدم ہے جو سماجی انقلاب کا پہلا زینہ ہے ۔
بانی فکری تحریک سانجھ: مسعود خالد

Digital Colonialism 25/03/2026

سولہویں صدی سے بیسویں صدی تک کا زمانہ نوآبادیاتی دور کہلاتا ھے جب کچھ یورپی ممالک نے دنیا کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تجارت شروع کی مقامی لوگوں پر مشتمل افواج بنائیں اور پھر سازشوں کے ذریعے ان ممالک پر قبضہ کر لیا۔ یہ قبضہ ان ممالک کی زمینوں , معددنیات٫ قدرتی وسائل پر تھا۔ آج کا دور جدید نوآبادیاتی دور ھے جس میں پوسٹ کالونیل ملکوں کی معیشت پر تو عالمی سامراجی معاشی نظام کا قبضہ ھے جبکہ ایسی معیشت کو چلانے کیلئے جو سیاسی نظام تشکیل دیا جاتا ھے وہ مقامی افواج اور بیوروکریسی کی ماتحتی میں چلایا جاتا ھے۔ آج کی معدنیات وہ ڈیٹا ھے جو دنیا بھر کے انسان تخلیق کر کے سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں۔ ان ڈیجیٹل کمپنیوں کا ھمارے سماج میں اتنا اثر بڑھ گیا ھے کہ بنکنگ کے نظام سے دفاعی سسٹم تک ڈیجیٹل ھو چکا ھے۔ عالمی سرمایہ داری کی معیشت کے کارندے ممالک کا انحصار اب انہی ڈیجیٹل کمپنیوں پر ھے۔ پارلیمنٹ کو بالادستی حاصل نہیں اور اج کے زمانے میں digital sovereignty بھی ملٹی نیشنل ڈیجیٹل کمپنیوں کے پاس ھے۔ یہ کالونیل غلامی کا ایک نیا مرحلہ ھے

Digital Colonialism 🌍💻 Dive deep into the complex world of **Digital Colonialism** in our latest video! Discover how tech giants leverage digital platforms to dominate emergin...

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Pakpattan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


College Road
Pakpattan
57400