Nowshera Police

Nowshera Police

Share

07/07/2026

*دفتر تعلقات عامہ*
*ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ: 07 جولائی 2026*
*پریس ریلیز*

*تھانہ پبی پولیس اور قتل میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 02 ملزمان ہلاک*

نوشہرہ: تھانہ پبی کی حدود میں اپنے سگے والد کو قتل کرنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ *جوابی کارروائی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب 02 ملزمان ہلاک* ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں *ایک پولیس اہلکار بھی زخمی* ہوا۔

*تفصیلات کے مطابق:*
مسمی عارف ولد عبدالصمد ساکن جنگل کورونہ نے تھانہ پبی میں رپورٹ درج کروائی کہ اس کے بھائی محمد طاہر کو اس کے سگے بیٹوں *طلحہ، حارث اور حذیفہ* نے اپنی والدہ مسماہ (ح) کی ایماء پر گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ پر تھانہ پبی میں *مقدمہ نمبر 996 مورخہ 07.07.2026 جرم 302, 109, 34 ت پ* درج کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ پبی *ایاز خان* کو اطلاع ملی کہ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان بحد چوکی درب نزد بائی پاس روڈ پر موجود ہیں اور فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او نے ہمراہ نفری پولیس بغرض گرفتاری چھاپہ مارا۔

*نامزد ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی* جس کے نتیجے میں *سپاہی علیم نمبر 1593 زخمی* ہو گیا۔ پولیس نے بھی حفاظتِ خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی۔

اطلاع ملتے ہی *ایس ڈی پی او پبی سرکل مقدم خان* بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ کے دوران *2 ملزمان حذیفہ اور طلحہ ہلاک* پائے گئے۔ ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

*زخمی سپاہی کو علاج معالجے کے لیے جبکہ ہلاک شدگان کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل* کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*ترجمان: ضلعی پولیس نوشہرہ*۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Nowshera?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Khet Kely
Nowshera