Nowshera Cloth Store

Nowshera Cloth Store

Share

24/02/2026

‏عالمی جریدے Pulitzer Center میں عمران خان کے متعلق شائع ہونے والا ایک انتہائی شاندار اور زبردست آرٹیکل، پڑھ کر مزہ آگیا
‏پوشیدہ عمران (Hidden Imran)
‏مکمل اردو ترجمہ

‏یہ ایک حقیقت ہے، کوئی رائے نہیں کہ پاکستان میں عمران خان سے زیادہ مشہور کوئی شخص نہیں، نہ زندہ، نہ مردہ، نہ حقیقی، نہ خیالی

‏ان کی زندگی کے ہر دور میں شہرت رہی، پہلے ایک عظیم کرکٹر کے طور پر، پھر غریبوں کے لیے کینسر ہسپتال بنانے والے فلاحی کارکن کے طور پر، پھر ایک منفرد سیاست دان کے طور پر جو اصلاحات کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئے، اور اب پاکستان کی بدنام ترین جیل کی ایک کوٹھڑی کے قیدی کے طور پر

‏وہ اس قدر مشہور ہیں کہ ان کی موت کی افواہیں بھی پھیلتی رہیں خاص طور پر اس وقت جب وہ لمبے عرصے تک نظر نہیں آئے

‏پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں شہرت کے لحاظ سے عمران خان سے بڑھ کر کوئی نہیں، دو سال سے ریاست انہیں عوامی زندگی سے مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، ٹی وی پر ان کا نام لینے پر پابندی، اخبارات میں تصویر چھاپنے پر پابندی، حتیٰ کہ ان کی کرکٹ کامیابیوں کی ویڈیوز سے بھی انہیں نکال دیا گیا

‏• کرکٹ سے سیاست تک
‏عمران خان نے تقریباً 50 سال پہلے شہرت حاصل کی جب انہوں نے پاکستان کو آسٹریلیا میں اہم کرکٹ فتح دلائی، وہ پاکستان کے عظیم ترین کرکٹر مانے جاتے ہیں اور ٹیم کو بڑی کامیابیاں دلائیں،
‏لیکن ان کی وزارتِ عظمیٰ ان کی کپتانی جتنی کامیاب نہ رہی، اور پاکستان کے دیگر وزرائے اعظم کی طرح ان کا اقتدار بھی نامکمل ختم ہوا، اکثر سیاست دانوں کی طرح انہیں بھی جیل جانا پڑا

‏• ریاست اور عمران کا ٹکراؤ
‏اگست 2023 سے وہ جیل میں ہیں، جس کی وجہ حکومت اور فوج کے ساتھ شدید سیاسی تنازع ہے

‏یہ تنازع صرف سیاست نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہے، لیکن یہ ایک تلخ جدائی کی طرح بھی لگتا ہے، جیسے سابق ساتھی کی تصویریں جلا کر اسے بھولنے کی کوشش کی جائے

‏کسی مقبول رہنما کو ختم کرنے کی کوشش نئی بات نہیں، لیکن ڈیجیٹل دور میں یہ مشکل ہے، خاص طور پر جب وہ ملک کا سب سے مشہور شخص ہو

‏• عمران کی ہمہ گیر شہرت
‏عمران خان کے بارے میں بہت سی کتابیں لکھی گئیں اور انہوں نے خود بھی لکھی ہیں

‏وہ 1980 کی دہائی میں میگزینوں کے سرورق پر ہوتے تھے، لندن کی سماجی زندگی کا حصہ تھے، اشتہارات میں نظر آتے تھے، اور گانوں میں ان کا ذکر ہوتا تھا

‏بی بی سی کے آرکائیو میں ہی ان کے تقریباً 90 گھنٹے ویڈیو مواد موجود ہے

‏وہ سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے زمانے میں بھی کرکٹ اسٹار تھے، برلن وال کے خاتمے کے وقت سوشل شخصیت تھے، 9/11 کے وقت سیاست دان تھے، اور کووڈ کے دوران وزیر اعظم تھے

‏• عمران کو مٹانا مشکل کیوں ہے
‏50 سال میں عمران خان ہر جگہ موجود رہے، ٹی وی، تصاویر، کتابوں اور لوگوں کی یادوں میں

‏اسی لیے انہیں مکمل طور پر مٹانا ممکن نہیں، لیکن ایک وقت ایسا آیا جب وہ اس قدر غائب ہوئے کہ لوگوں کو لگا شاید وہ مر گئے ہیں، یہاں تک کہ ان کی بہن کو ملاقات کی اجازت ملی

‏پاکستان کی تاریخ میں کئی رہنماؤں کی موت مشکوک رہی ہے
‏ذوالفقار بھٹو
‏لیاقت علی خان
‏ضیاء الحق
‏بینظیر بھٹو
‏ان میں سے اکثر کی موت آج تک حل نہیں ہو سکی

‏• میڈیا پر پابندیاں
‏9 مئی 2023 کے بعد میڈیا کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ
‏عمران کا نام نہ لیا جائے
‏تصویر نہ دکھائی جائے
‏جلسوں کی خبر نہ دی جائے
‏نیوز چینلز نے عمران کا نام لینے کے بجائے "بانی پی ٹی آئی" کہنا شروع کیا

‏اخبارات کو بھی ہدایات ملیں کہ ان کی تصاویر نہ چھاپی جائیں

‏• انتخابات 2024
‏2024 کے انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھین لیا گیا

‏امیدواروں کو آزاد قرار دیا گیا، عمران الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے
‏اس کے باوجود پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، مگر حکومت نہیں بنانے دی گئی

‏• عمران کی تقریر اور نعرے
‏عمران خان کے سیاسی نعرے بہت مشہور ہوئے
‏تبدیلی
‏نیا پاکستان
‏گو نواز گو
‏ان کے الفاظ عوام میں تیزی سے پھیل گئے

‏• جیل کی زندگی
‏عمران خان کو ایک چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے
‏ان کے پاس:
‏کتابیں
‏ٹی وی
‏اخبارات
‏محدود ملاقاتیں ہوتی ہیں

‏ایک وقت ایسا بھی آیا جب کئی ہفتے تک کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، جس سے افواہیں پھیل گئیں

‏• ڈیجیٹل عمران
‏اگرچہ وہ جسمانی طور پر قید ہیں، لیکن آن لائن موجود ہیں
‏پی ٹی آئی نے آن لائن جلسے کئے، مصنوئی ذہانت سے ویڈیوز بنائیں
‏ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز کروڑوں بار دیکھی گئیں

‏• قیدی نمبر 804
‏جیل نمبر 804 ان کی شناخت بن گیا
‏گاڑیوں کی نمبر پلیٹ
‏گانے
‏نعرے
‏ہر جگہ یہ نمبر نظر آنے لگا

‏• ریاست کی حکمت عملی
‏ریاست شاید یہ سوچتی ہے
‏اگر عمران نظر نہ آئیں تو لوگ انہیں بھول جائیں گے، لیکن بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا

Photos from Nowshera Cloth Store's post 07/11/2025

2025 MAREENA ONE PIECE CHAMAK DAMAK FOR DETAIL 03134389688

07/05/2025

03134389688

Want your business to be the top-listed Business in Nowshera?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Gul Market
Nowshera
24110