Tafseer notes by Rafia Asghar
رب کی دی ہوئی نعمت پہ شکر کرنے والے کو پانچ چیزوں کا خیال رکھنا چاہئیے:
● اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرنا
● اللہ سے محبت کرنا
● اس کی نعمتوں کو acknowledge کرنا
● اللہ کی تعریف کرنا
● اور اس کی دی ہوئی نعمت کو اچھی جگہ پہ لگانا
نماز ایسا فریضہ ہے جو کسی حالت میں بھی ساقط نہیں ہو سکتا۔ اگر کھڑے ہو کے نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کے پڑھو۔ بیٹھ کے بھی نہیں پڑھ سکتے تو لیٹ کے اشارے سے پڑھو۔ اور ایک نماز کا چھوڑ دینا ایسا ہے جیسے کسی کا مال اور اولاد لٹ گیا ہو۔ نماز کو جان بوجھ کے قضا کرنے کی گنجائش ہی دین میں نہیں نکلتی۔
حدیث کا مفہوم آتا ہے:
"جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑ دی گویا اس نے کفر اختیار کیا۔"
جس کو جتنا یقین ہو گا رب کے سامنے پیشی کا وہ اپنی نمازوں میں اتنے ہی اچھے ہوں گے۔
منافق دین کی تعلیمات سے اعتراض برتتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Nankana Sahib