District Police Nagar
08/07/2026
کم عمر بچوں کا اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم ہے۔
07/07/2026
گلگت: موٹر سائیکل چوروں کے خلاف ضلعی پولیس کا گھیرا تنگ، ایک اور ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی) کی ہدایات پر ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گلگت انسپکٹر محی الدین (تمغۂ شجاعت) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ایئرپورٹ گلگت میں درج مقدمہ علت نمبر 35/2026 بجرم 381-A تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی، جبکہ چوری میں ملوث ملزم عبداللہ ولد جنید خان، سکنہ ہینزل، گلگت کو گرفتار کر لیا گیا۔
بعد ازاں ملزم اور برآمد شدہ موٹر سائیکل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایئرپورٹ گلگت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلعی پولیس گلگت نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police
𝑫𝒊𝒔𝒕𝒓𝒊𝒄𝒕 𝑷𝒐𝒍𝒊𝒄𝒆 𝑮𝒊𝒍𝒈𝒊𝒕
07/07/2026
05/07/2026
گلگت: بسین پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار، 100 گرام آئس برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ بسین گلگت، فرحان احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش طارق اعظم ولد شاہ خان، ساکن کنوداس، گلگت کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 100 گرام آئس (منشیات)برآمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ منشیات قبضۂ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ بسین گلگت میں مقدمہ علت نمبر 56/2026 بجرم دفعہ 9(2)(3) انسدادِ منشیات ایکٹ (CNSA) درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی) نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی مہلک لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
N35 Herespo
Nagar
15400