Stand For Rights SFR
سرلی سچہ اپڈیٹ
جو ریسکیو آپریشن شروع ہوا تھا اس میں اللہ پاک کے شکر سے 5 ڈیڈ باڈی جس میں مستری نوید اور ان کی اہلیہ آسیہ نوید اور ان کے بچوں کی ڈیڈ باڈی ملبہ کے نیچے سے نکال دی گئی ایک بچی لاپتہ ھے جس کی تلاش میں ریسکیو jkum اور 1122 اور مقامی لوگوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ھے 🚨😢🤲
12/08/2025
مظلوم نے اپنے ظالم کو لکھا:
تم مجھے اپنے نافرمان بچوں میں دیکھو گے...
تم مجھے اپنے آس پاس کے لوگوں کی غداری میں...
اپنے دوستوں کے ہجر میں دیکھو گے...
تم مجھے اپنی ان دعاؤں میں دیکھو گے جو قبول نہیں ہوں گی...
تم مجھے اپنے مسلسل غم اور پریشانیوں میں دیکھو گے...
تم مجھے اپنی زندگی سے برکت کے خاتمے میں دیکھو گے...
تم مجھے اپنی ٹوٹی ہوئی امیدوں میں دیکھو گے...
تم مجھے اپنی بیماری، کمزوری، اور سب سے عزیز چیز میں ناکامی میں دیکھو گے...
مظلوم کی بددعا سے بچو،
مظلوم کی بددعا اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔
12/08/2025
سماجی تنظیم ( ایس ایف آر) سرلی سچا اور عوامی وفد کی ایس ایچ او تھانہ پولیس پنجگراں سے ملاقات ۔ نشست میں علاقے سے جرائم کی روک تھام کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی تنظیم ایس ایف آر کے چیرمن محمّد شبیر صدر ریاض میر سنئیر نائب صدر عمران میر سکرٹری ماليات عارف میر اور سکرٹری اطلاعات محمّد ریاض و دیگر نے ایس ایچ او کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے سے جرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پولیس نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے، باشعور نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری اور برائی کے قلع قمع لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ایس ایف آر کے وفد سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی ان شاء باہمی تعاون سے علاقے میں جرائم کی روک تھام کے لیے کام کریں گے۔ جرائم پیشہ افراد کے لیے معافی کی گنجائش نہیں ہے۔ اس موقع پر وفد نے احسن کارکردگی پر ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کہ کہ وہ جرائم پیشہ افراد لیے گھیرا مزید تنگ کریں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Sarli Sacha
Muzaffarabad