Bahar Hussain

Bahar Hussain

Share

Photos from Bahar Hussain's post 04/05/2026

قابل احترام و محبت بھری شخصیت کی نذر ادب کے ساتھ ۔۔۔
​کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کے تعارف کے لیے لفظوں کا سہارا نہیں بلکہ ان کے کردار کی گواہی کافی ہوتی ہے ۔۔۔ جناب ظفر آہیر ایک ایسی ہی شخصیت کا نام ہے جن کی زندگی سادگی، فطرت پسندی اور بے باک صحافت کا ایک حسین سنگم ہے ۔۔۔
​ظفر آہیر صاحب کے مزاج میں وہ ٹھہراؤ اور سادگی ہے جو صرف ان لوگوں کا خاصہ ہوتی ہے جن کا تعلق مٹی اور فطرت سے گہرا ہو ۔۔۔
وہ پھولوں کی رنگینی میں خالق کی کاریگری ڈھونڈتے ہیں اور سادہ لوح انسانوں کی معصومیت میں زندگی کا اصل جوہر تلاش کرتے ہیں ۔۔۔
ان کی صحبت میں بیٹھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انسان کسی گھنے درخت کے مٹھڑے سائے تلے آگیا ہو ۔۔۔
​صحافت کی دنیا میں جہاں مصلحت پسندی ایک فن بن چکی ہے، وہاں ظفر آہیر کا قلم آج بھی "سچ" کا پہرہ دے رہا ہے ۔۔۔
​میرے قابل احترام حق لکھنے سے کبھی نہیں کتراتے ۔۔۔
​ان کی تحریر میں کاٹ ضرور ہے، مگر بدتہذیبی نہیں۔ وہ لفظوں کو حسن و جمال اور شائستگی کے ایسے پیرائے میں ڈھالتے ہیں کہ پڑھنے والا بات کی گہرائی میں اترتا چلا جاتا ہے ۔۔۔
​وہ ایک مدبر صحافی ہیں جو صرف خبر نہیں دیتے، بلکہ شعور کی شمع روشن کرتے ہیں۔
​ان کی شخصیت ایک مہربان دوست کی سی ہے ۔۔۔ ان کا لہجہ محبت سے لبریز اور ان کا برتاؤ عزت و تکریم کا آئینہ دار ہے ۔۔۔
وہ جانتے ہیں کہ دل کیسے جیتے جاتے ہیں اور رشتوں کی آبیاری کیسے کی جاتی ہے ۔۔۔
​دعا بحضور ربِ ذوالجلال کہ رحیم مولا ظفر آہیر صاحب کے قلم کی روشنائی کو ہمیشہ سچائی کا نور عطاء فرمائے ۔۔۔
ان کی زندگی کو ان پھولوں کی طرح شاداب رکھ جن سے وہ محبت کرتے ہیں۔ انہیں صحت، سکون اور طویل عمر عطاء فرما تاکہ ان کی شفقت کا یہ سایہ ہم جیسے عقیدت مندوں پر ہمیشہ قائم رہے ۔۔۔
​ظفر آہیر صاحب جیسے لوگ معاشرے کا وہ اثاثہ ہیں جو اپنی تحریر سے معاشرے کی اصلاح کرتے ہیں اور اپنے کردار سے انسانیت کا وقار بلند کرتے ہیں ۔۔۔ میڈا سوھنڑا اللہ ان کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔
آمین ثمہ آمین

04/05/2026

With Khalil Ahmed Sanghi – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Bahar Street. .
Multan