Hazrat Makhdoom Abdul-Rasheed Haqqani ؒ

Hazrat Makhdoom Abdul-Rasheed Haqqani  ؒ

Share

20/06/2025

عُرس مبارڪ 💫
[۲۳/۲۴/۲۵ ذولحجہ ۱۴۴۶ھ] ۔

قِبـــــلہء عالم، نَوابْ الاَولیاء
مخدوم موسیٰ شاھ اَلھاشمي سُهروَرديؒ
[متوفی 657ھ - سَرواہی شَریف - صادق آباد]

🔵 نَوابْ الاَولیاء حضرت سیّدنا مخدوم موسیٰ شاھ سُهروَرديؒ المعروف پیر موسیٰ نواب رحمۃ اللّٰہ علیہ برصغیر پاک و ہند میں سلسلہء سھروردیہ کے مشہور و معروف روحانی بزرگ ہیں۔ آپؒ کے 779 ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات صادق آباد کی نواحی بستی سنجر پور کے علاقے "سرواهي شریف" میں ۲۳ تا ۲۵ ذولحجہ تک منائی جائینگی ۔

▪️آپؒ غوث الملك و مخدوم العالم ولمسلمینْ حَضرت سیّدنا مخدوم عبد الرشید حقاني اَلھاشمي قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے برادر اصغر اور غوث العالم، شیخ الاسلام حَضرت سیّدنا مخدوم بھاء الدین زکریا اَلھاشمي ملتاني سهروردي رحمۃ اللّٰہ علیہ جو کہ آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے چچا زاد بھی تھے کہ مرید و خلیفہ ہیں۔ آپؒ کو نواب الاولیاء کا خطاب غوث العالم حضرة بھاء الدین زڪريا ھاشمي سهرورديؒ نے عطا فرمایا۔ اور مزید فرمایا کہ "ولايت سندھ به تو بخشیدم"۔ مخدوم پیر موسیٰ نواب رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دست حق پرمظفرگڑھ، علی پور و سیت پور، راجن پور، جام پور، پکالاڑاں، ظاہر پیر، لیاقت پور، خان پور (نیل گڑھ)، رحیم یار خان، آدم صحابہ، کھڈالی، کی سینکڑوں اقوام بلخصوص اندھڑ، جھلن، سانگی، تریچڑی راہواڑی، گرمانی، لنجوانی، گوپانگ، چاچڑ، کھور، چانڈیہ، لاڑ، کمہار، ہلیلی بلوچ، جتوئی، ماڑییچہ مہر، ترہلی، ڈہر، دلانہ، شر، کوش، کُپڑا و دیگر مشرف بہ اسلام ہوئیں اور آپؒ سے بیعت ہوکر فیض یاب ہوئیں۔ مخدوم پیر موسیٰ نواب رحمۃ اللّٰہ علیہ کے وصال کے بعد آپؒ کی مسند پر آپؒ کے برادر اصغر حضرت سیّدنا حاجی محمد شاھ اَلھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ معروف بہ مخدوم راول دریاؒ کے فرزند ارجمند حضرت سیّدنا مخدوم پیر اسماعیل شاھ اَلھاشمي رحمۃ اللّٰہ علیہ معروف بہ ثانی موسیٰؒ مسند رشد و ہدایت پر تمکن ہوئے حضرت سیّدنا پیر اسماعیل شاھؒ کی تمام تر روحانی تعلیم و تربیت نواب الاَولیاءؒ کے زیرِ سایہ ہوئی تھی۔ وہی آپؒ کے علوم ظاہری و باطنی کے استاد تھے ۔

▪️ نَواب الاَولیاء مخدوم پیر موسیٰ نَواب رحمۃ اللّٰہ علیہ کے عرس کے موقع پر ملک بھر بلخصوص سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین و عقیدت مندوں کا سلسلہ جاری ہے جو اپنے پیر روشن ضمیر سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ عرس مبارک کے موقع پر علماء مشائخ کی شرکت کے ساتھ درود کی محافل کا انعقاد بھی جائیگا۔ آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے چھوٹے بھائی حضرت مخدوم حاجی محمد شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہ المعروف مخدوم راول دریاؒ کی اولاد جو کہ آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار کی سجادہ نشین بھی ہے کی جانب سے زائرین کے لئے "لنگر عام" کا انتظام بھی کیا جائیگا ۔

مخدوم سیّد عدنان شاہ اَلھاشمي ۔
إِدَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشمية - (پاکستانْ)

12/06/2025

🛑 جَد مکرم مخدوم العالم وَلمسلمین، غوث الملک، قَلندر دوراں، سُلطان العَارفین، قُدوۃ الواصلین، عَمدہ الکاملین، مُرشد الطالبین، مُتوکل نشانِ ولایت، بَرگزیدہ صاحب جَلال مخدوم الکُل حضور سَیدی مُرشدی مخدوم رَشید اَلدین محمد شَاہ حقاني اَلھاشمي ولحسني ملتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ (متوفی: 669ھ) اِبنِ شَیخ العَارفین، شَیخ الصَالحین حضرت مخدوم کبِیر الدّین اَحمد غوث ھَاشمي الخَوارزمي رحمۃ اللّٰہ علیہ معروف بہ حضرت مخدوم عَبد الرشید حَقانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے 777ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 15 جون سے آپؒ سے منسوب تاریخی قصبہ "مخدوم رشید" میں ہوگا۔ ✨🍂

مخدوم سیّد عدنان شاھ اَلھاشمي
۱۲ جون، ۲۰۲۴۔
إِدَارة نقابَت المخاؔدیمْ الهاشمية - (پاکستانْ)

09/06/2025

۱۵ جون، ۲۰۲۵ تا ۱۵ جولائی، ۲۰۲۵ ۔

۷۷۷ واں سالانہ عُرس مبارکْ غَوث الملک، مَخدوم المُسلمِین، قَلندر دوراںْ حضرت سیّدنا مخدوم رَشید الدّین محمد شَاہ حَقانی اَلہاشمي وَلحسنی المُلتانی رحمۃ اللّٰہ علیہ [المتوفی: ۶۶۹] اور تقریب رونمائی کتاب "نُور حق" تالیف: مخدوم پیر مقبول حسین شاہ اَلہاشمي [مخدوم رشید - ملتان]

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Makhdoom Rasheed
Multan
59100