Relatable
ترک تعلق کے بعد میں نے بہت کوشش کی کسی طرح آپ ذہن سے نکل جائیں، بہت مصروف رکھا خود کو کہ آپ کا خیال بھی ذہن میں نا آئے، جب بھی آپ میرے سامنے آئیں میں سہم سا گیا اور وہاں سے اوجھل ہوگیا، ساری یادیں مٹا دی تھی میں نے موبائل سے، نمبر، تصاویر سب کچھ مٹا دیا جہاں جہاں میرا اختیار تھا ۔
مگر جانتی ہیں آپ دل میرے اختیار میں نہیں رہا، دل میں آج بھی ساری یادیں ویسے ہی قید ہیں، سب کچھ بلکل ویسے ہی ہے۔
بہت سے لوگ ہیں میرے آس پاس بہت کوشش کی میں نے ان میں گھلنے ملنے کی مگر آپ کی کمی آج بھی مجھے ستاتی ہے۔ میں پیچھے ہٹ گیا تھا، سب کچھ قسمت پے چھوڑ دیا تھا میں نے۔
بہت ضبط کیا ہے میں نے مگر آج میرا ضبط ٹوٹ گیا ہے.💔🔥
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Multan