Nishtar Hostel Life
*وبا میں لاک ڈاؤن کا طریقہ حضرت عمرو بن عاص کا ہے ۔ یہ کوئی غیر اسلامی طریقہ نہیں ہے ۔*
تولى أبو عبيدة حكم الشام فمات بالطاعون، ثم تولى معاذ فمات بالطاعون، فلما تولاها عمرو بن العاص خطب في الناس قائلاً:
أيها الناس إن الطاعون كالنار المشتعلة وأنتم وقودها فتفرقوا وتجبلوا حتى لا تجد النار ما يشعلها فتنطفيء وحدها، فلما سمعوا واستجابوا نجوا جميعاً ورفع الله البلاء۔
سیدنا ابو عبیداللہ بن الجراح رضی اللہ نے شام کی زمام حکومت سنبھالی اور طاعون کی وجہ شہید ہو گئے اور ان کے بعد معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ امیر بنے اور وہ بھی طاعون سے جانبر نہ ہو سکے، ان دونوں کے بعد عمر بن العاص رضی اللہ عنہ نے وہاں کی امارت سنبھالی اور لوگوں سے مخاطب ہوئے: اے لوگو بلا شبہ طاعون جلتی ہوئی آگ کی طرح ہے، اور تم لوگ اس کا ایندھن ہو، لہذا تم لوگ ایک دوسرے سے الگ الگ رہو، پہاڑوں میں چلے جاو تاکہ اس آگ کو بھڑکنے کے لئے مزید ایندھن نہ مل سکے اور یہ خود بخود بجھ جائے، جب لوگوں نے ان کی یہ باتیں سن کر ان پر عمل کیا تو سب کو نجات ملی اور اللہ نے ان سے اس بلا کو ٹال دیا۔
لہذا اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے جو ماہرین کی طرف سے جو تعلیمات دی جا رہی ہے ان پر عمل کرو احتیاطی تدابیر اختیار کرو اور اپنے رب سے تعلقات کو مضبوط بناو تو اللہ کے فضل سے یہ امتحان کی گھڑیاں جلد ختم ہوں گی۔
اللہ سب کو اس آفت سے محفوظ رکھے اور جو اس میں مبتلا ہو چکے ہیں انہیں جلد شفاء کاملہ عطا فرمائے۔, *(مسند احمد 5/248)*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Nishtar Road
Multan
60000