Pakistan ISI

Pakistan ISI

Share

03/04/2026

امریکہ کی جانب سے اسکے ایف پندرہ جہاز کے مار گرائے جانے کی کنفرمیشن کی گئی ہے اور دونوں پائلٹوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ریسکیو مشنز جاری ہیں اور مغربی اور اسرائیلی میڈیا سورسز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک پائلٹ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں شریک ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو ممکنہ طور پر ایران کی جانب سے ہٹ کیا گیا جسکو عراق واپس جاتے دیکھا گیا اور وہ دھویں کی لہر چھوڑتا ہوا جا رہا تھا اسکے علاوہ ایران کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو امریکی پائلٹوں کو پکڑے گا اسکو انعام دیا گیا جائے گا اور ایرانی مسلح قبائل اس وقت امریکی پائلٹوں کو ڈھونڈنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں

برطانیہ اور فرانس کی جانب سے سے مستقبل میں میٹیور ائیر ٹو ائیر میزائل کی جگہ لینے والے میزائل کے لیے سٹڈی شروع کر دی گئی ہے

برطانیہ جاپان اور اٹلی کی جانب سے بنائے جا رہے چھٹی نسل کے جہاز کے لیے Edgewing کو 850 ملین ڈالر کا کانٹریکٹ دے دیا گیا ہے جس کے تحت یہ کمپنی اس جہاز کے ڈیزائن فیز کو لیڈ کرے گی

چین نے اپنے نئے ٹائپ 055 کلاس ڈسٹرائر Anqing سے تائیوان کے قریب لائیو فائر ایکسرسائز کی ہے

برطانیہ کی جانب سے کنفرم کیا گیا ہے کہ سال 2027 سے اسکے ڈریگن فائر لیزر ویپن سسٹم کو ٹائپ 45 ڈسٹرائرز پر نصب کر دیا جائے گا

امریکی E/A 18G growler جہاز نے جاپانی OP 3C سرویلنس جہاز کے ساتھ مشترکہ پرواز کی ہے

یوکرین نے اپنے زیر استعمال ایم 1 ابراہم ٹینکوں کو ڈرونز کے حملوں سے بچنے کے لیے ایکسپلوسیو ری ایکٹیو آرمر اور حفاظتی گرلز سے لیس کر دیا ہے

جنوبی کوریا سال 2029 سے اپنا کورین سٹائل آئرن ڈوم سسٹم LAMD ڈیپلائے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔۔یہ ائیر ڈیفینس سسٹم آئرن ڈوم کی طرح آرٹلری پروجیکٹائلز کو انٹرسیپٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے

امریکی نیوی کی جانب سے جنرل ڈائنامکس کو 1.27 ارب ڈالر کی مالیت کا کانٹریکٹ دیا گیا ہے جس کے تحت یہ کمپنی ورجینیا کلاس آبدوزوں کی موڈیفیکشن کا کام کرے گی

امریکی آرمی اور نیوی کی جانب سے common ہائپر سونک میزائل کا ٹیسٹ کیا گیا ہے

27/03/2026

ایران اپنی جیت کو ہار میں نہیں بدلے گا!!

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کہہ رہا ہے کہ ہم مزاکرات کرنا چاہتے ہیں ہمیں امن کی ضمانت دی جائے۔ امریکہ نے مزاکرات کے لیے 15 نکات بھیجے۔ جواب میں ایران نے مزاکرات کے لیے 6 نکات بھیجے۔ تو مزاکرات ایسے ہی شروع ہوتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں کچھ ذہنی مریض کہہ رہے ہیں کہ مزاکرات نہیں ہورہے۔

اس جنگ میں ایران کا پلڑا اس وقت بھاری ہے لہذا یہ بہترین وقت ہے مزاکرات اور اپنی زیادہ سے زیادہ شرائط منوانے کا۔ لیکن اگر یہ موقع ایران نے ضائع کر دیا تو شائد آگے پھر ایسا موقع نہ ملے اس کی وجہ میں بتاتا ہوں۔

ایران کا اس جنگ کے لیے سارا دارومدار چین پر ہے۔ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے اور ایرانی معیشت کو کم از کم 70٪ سہارا دیتا ہے۔ ایران یہ ساری جنگ میزائلز کے زور پر لڑ رہا ہے۔ یہ میزائل روسی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔ لیکن ان میزائلوں کو فیول بھی چین دیتا ہے اور یہ چین کا ہی گائیڈڈ سسٹم بیدو 3 استعمال کر رہے ہیں۔ اگر چین صرف یہ گائیڈڈ سسٹم بند کردے تو اسی لمحے ایرانی کے تمام میزائل اور ڈرون ناکارہ ہوجائنگے۔ چین کا اس خطے میں سب سے بڑا، پرانا اور قابل بھروسہ اتحادی پاکستان ہے اور تزویراتی طور پوری دنیا میں چین سب سے زیادہ انحصار پاکستان پر کرتا ہے۔

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہے اور پاکستان اپنی معیشت کے لیے سب سے زیادہ انحصار سعودی عرب پر کرتا ہے۔ ذرا اس پیچیدگی کو سمجھیں۔ اس کے باؤجود پاکستان نے ایران کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا اور اب تک سعودی دباؤ کو نہ صرف خود برداشت کیا ہے بلکہ اسکو ایران کو جواب دینے سے بھی روکا ہے۔ فیلڈ مارشل نے شیعہ علماء سے ملاقات میں کہا تھا کہ "مجھے امید ہے اس جنگ میں ایران کو شکست نہیں ہوگی۔" پاکستان ایران کو فاتح دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ اس خطے میں امریکی اور اسرائیلی اثرورسوخ کم ہو۔ اس لیے اس نے سعودی عرب پر بےپناہ معاشی انحصار اور دفاعی معاہدے کے باؤجود انکا دباؤ برداشت کیا اور اب ایسی صورتحال تک معاملات لے آیا ہے جہاں جنگ بندی میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور وہ بھی اس وقت جب ایران کا پلڑا بھاری ہے اور وہ بات چیت میں بہت کچھ حاصل سکتا ہے۔

لیکن اگر یہ نہ ہوا اور پاکستان کی معیشت جواب دینے لگی تو دو کام ہونگے۔ پاکستان اپنی زمین فوج سعودی عرب بھیج کر ان جگہوں پر تعینات کر دے گا جن کو ایران ہٹ کر رہا ہے۔ پھر دیکھنا ہوگا کہ ایران پاکستانی فوج کو میزائل مارتا ہے اور کیا چین ایرانی میزائلوں کو پاک فوج کو نشانہ بنانے کے لیے گائیڈ کرتا ہے؟ شائد دونوں ملک یہ نہ کریں۔ دوسرا امریکہ خلیج سے اپنی فوجیں ہٹا کر ایران کے حملوں کا وہاں جواز ختم کر دے گا اور ذرا دور سے ایران کو نشانہ بنانا شروع کر دے گا۔ ساتھ ہی وہ ان علاقوں میں زمینی جنگ چھیڑ دے گا جہاں سے ایرانی چین کو بدستور تیل سپلائی کر رہے ہیں اور ان سے میزائل فیول لے رہے ہیں۔ یہ چیزیں ایران کے پاس آپشنز کو محدود کردینگی اور اس وقت ایران کو جو پوزیشن حاصل ہے وہ کھو دے گا۔

جیسا کہ میں نے شروع میں کہا کہ ایرانی احمق نہیں ہیں جو اس کو سمجھ نہ رہے ہوں اور اس بہترین موقع کو ضائع کردیں۔ لہذا مجھے قوی امید ہے کہ بات چیت ہوگی اور اللہ نے چاہا تو کامیاب ہوگی اور اس خطے کو استحکام اور خوشحالی نصیب ہوگی جس کا بیش بہا فائدہ پاکستان کو بھی ہوگا۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan