AAM Power Motorcycle Spare Parts

AAM Power Motorcycle Spare Parts

Share

27/05/2026

“From strong parts to stronger relationships — Eid ul Adha Mubarak from AAM Power.”

Photos from AAM Power Motorcycle Spare Parts's post 28/04/2026

السلام علیکم معزز کسٹمر،

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

ہمارے چند مکینک بھائیوں کی جانب سے یہ شکوہ سامنے آیا کہ اے اے ایم پاور بریک شو کی لائننگ نسبتاً جلد گھس جاتی ہے۔ الحمدللہ، اے اے ایم پاور نے ہمیشہ اپنے مکینک بھائیوں کی رائے اور مشوروں کو اہمیت دی ہے، اسی لیے ہم نے اپنے معیار کو مزید جانچنے اور پرکھنے کے لیے خصوصی ٹیسٹنگ کی۔

الحمدللہ، اے اے ایم پاور کا جو معیار 40 سال پہلے تھا، آج بھی وہی برقرار ہے۔ اپنی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے ہم نے اپنے تیار کردہ بریک شو مختلف گاڑیوں میں استعمال کیے، جبکہ چند مکینک بھائیوں کو بھی بطور ٹیسٹنگ بریک شو دیے گئے تاکہ وہ خود اس کی کارکردگی کو جانچ سکیں۔

الحمدللہ، ٹیسٹنگ کے نتائج انتہائی شاندار رہے، اور آج بھی ہماری بریک شو لائننگ بہترین پرفارمنس اور کم گھساؤ کے ساتھ اپنی مضبوطی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نیچے دی گئی تصاویر میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ تقریباً چار ماہ سخت استعمال کے باوجود بریک شو کی کوالٹی اور کارکردگی بہترین رہی۔

اے اے ایم پاور نے ہمیشہ اپنی کوالٹی کو اولین ترجیح دی ہے اور اس معاملے میں کبھی بھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔ ہمارا مقصد اپنے مکینک بھائیوں اور کسٹمرز کو بہترین، مضبوط اور پائیدار پروڈکٹ فراہم کرنا ہے۔

الحمدللہ، یہی اعتماد اور معیار گزشتہ 40 سال سے ہمارے برانڈ کی پہچان ہے، اور ہم آج بھی اپنے ہر پروڈکٹ میں اسی معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ ہمارے کسٹمرز کو ہمیشہ بہترین رزلٹ مل سکے۔

شکریہ
اے اے ایم پاور ملتان

Want your business to be the top-listed Autos & Automotive Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Plot No 17 Writers Colony Bahar Chowk Masoom Shah Road
Multan
60000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00