Tooba Sajid
27/08/2016
***اسلامی بہنوں کی نماز کا طریقہ***
__________________________________________________
کعبةالله شريف كى طرف منہ کر کے اونچی جگہ بیٹھنا #مستحب ہے.وضو کے لئیے نیت کرنا #سنت ہے.نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں دل میں نیت ہوتے ہو6 زبان سے کہہ لینا #افضل ہے لہذا زبان سے اس طرح نیت کیجئیے کہ میں حکم الہی عزوجل بجا لانے اور پاکی حاصل کرنے کے لئیے وضو کر رہی ہوں .
بسم اللہ کہہ لیجئیے کہ یہ بھی #سنت ہے بلکہ بسم اللہ والحمدللہ کہہ لیجئیے کہ جب تک با وضو رہیں گی فرشتے نیکیاں لکھتے رہیں گے
اب دونوں ہاتھ تین تین بار پہنچوں تک دھوئیے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کا خلال بھی کیجئیے .کم از کم تین بار دائیں بائیں اوپر نیچے کے دانتوں میں مسواک کیجئیے اور ہر بار مسواک دھو لیجئیے .اب سیدھے ہاتھ کے تین چلع پانی سے اس طرح تین کلیاں کیجئےکہ ہر بار منہ کے ہر پرزے پر پانی بہہ جاۓ اگر روزہ نہ ہو تو غرغرہ بھی کر لیجئیے پھر سیدھے ہی ہاتھ کے تین چلو سے تین بار ناک میں نرم گوشت تک پانی چڑھائیے اور اگر روزہ نہ ہو تو ناک کی جڑ تک پانی چڑھائیے .
اب الٹے ہاتھ سے ناک صاف کر لیجئیے اور چھوٹی انگلی ناک کے سوراخوں میں ڈالئیے تین بار سارا چہرہ اس طرح دھوئیے کہ جہاں سے عادتاسر کے بال اگنا شروع ہوتے ہیں وہاں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسروی کان کی لو تک ہر جگہ پانی بہہ جاۓ پھر پہلے سیدھا ہاتھ انگلیوں کے سرے سے دھونا شروع کرکے کہنیوں سمیت تین بار دھوئیے .اسی طرح پھر الٹا ہاتھ دھو لیجئیے.دونوں ہاتھ آدھے بازو تک دھونا #مستحب ہے.اگر چوڑی کنگن یا کوئی سے بھی زیورات پہنے ہوۓ ہوں تو ان کو ہلا لیجئیے تاکہ پانی ان کے نیچے کی جلد پر بہہ جاۓ اگر ان کے ہلاۓ بغیر پانی بہہ جاتا ہے تو ہلانے کی حاجت نہیں اور اگر ہلاۓ بغیر یا بغیر اتارے پانی نہیں پہنچے گا تو پہلی صورت میں ہلانا اور دوسری صورت میں اتارنا ضروری ہے.... ..
اکثر اسلامی بہنیں چلو میں پانی لے کر پہنچے سے تین بار چھوڑ دیتی ہیں کہ کہنی تک بہتا چلا جاتا ہے اس طرح کرنے سے کہنی اوع کلائی کی کروٹوں پر پانی نہ پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا بیان کردہ طریقے پر ہاتھ دھوئیے اب چلو بھر کر پہنچے تک پانی بہانے کی حاجت نہیں بلکہ یہ پانی کا اسراف ہے
اب سر کا مسح اس طرح کیجیئے کہ دونوں انگوٹھوں اور کلمے کی انگلیوں کو چھوڑ کر دونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیوں کے سرے ایک دوسرے سے ملا لیجئیے اور پیشانی کے بال یا کھال پر رکھ کر کھینچتے ہوۓ گدی تک اس طرح لے جائیے کہ اس دوران ان انگلیوں کا کوئی حصہ بالوں سے جدا نہ رہے مگت ہتھلیاں سر سے جدا رہیں صرف ان بالوں پر مسح کیجئیے جو سر کے اوپر ہیں پھر گدی سے ہتھلیٹں کھنچتے ہوۓپیشانی تک لے آئیے کلمے کی انگلیاں اور انگوٹھے اس دوران سر پر بالکل مس نہیں ہونے چاہئیے پھر کلمے کی انگلیوں سے کانوں کی اندرونی سطح اور انگوٹھوں سے کانوں کی باہری سطح کا مسح کیجئیے اور چھوٹی انگلیاں کانوں کے سوراخوں میں داخل کیجئیے اور انگلیوں کی پشت سے گردن کے پچھلے حصے کا مسح کیجئیے
بعض اسلامی بہنیں گلے کا اور دھلے ہوۓ ہاتھوں کی کہنیوں اور کلائیوں کا مسح کرتی ہیں یہ سنت #نہیں ہے......اب پہلے سیدھا پھر الٹا پاؤں ہر بار انگلیوں سے شروع کر کے ٹخنوں کے اوپر تک بلکہ #مستحب ہے کہ آدھی پنڈلی تک تین تین بار دھو لیجئیے دونوں پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا #سنت ہے اس کا #مستحب طریقہ یہ ہے کہ الٹے ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے سیدھے پاؤں کی چھوٹی انگلی کا خلال شروع کر کے انگوٹھے پر ختم کیجیئے اور الٹے ہی ہاتھ کی چھنگلیا الٹے پاؤں کے انگوٹھے سے شروع کر کے چھنگلیا پر ختم کریں
حجت الاسلام امام غزالی فرماتے ہیں کہ ہر عضو دھوتے وقت یہ امید کرتا رہے کہ میرے اس عضو کے گناہ نکل گئیے.. .
اور مسواک کرتے وقت نماز میں قرآن مجید کی قرأت اور ذکر اللہ عزوجل کے لیئے پاک کرنے کی نیت کرے......
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں صحیح معنوں میں ظاہر اور باطن کی پاکیزگی عطا فرماۓ
21/08/2016
میرا روپ عاجزانہ نئیں
میرا عشق صوفیانہ نئیں
میں بلھا نئیں میں وارث نئیں
میں حبشی نئیں میں فارس نئیں
میرا ماہی میتھوں دور نئیں
میں تپیا وانگ تندور نئیں
میں کیتا کج نذرانہ نئیں
میرا عشق صوفیانہ نئیں
میں رومی نئیں میں جامی نئیں
میں پریت نبھان دا حامی نئیں
میں کنگھرو بن کے نچیا نئیں
میں کنجری بن کے سچیا نئیں
میں گایا کوئی ترانہ نئیں
میرا عشق صوفیانہ نئیں
بس دلبر دلبر کردا ہاں
تے اوہدے عشق چہ مردا ہاں
اوہنوں ویکھ لواں تے حج میرا
اوہ سیج سنگھار تے سج میرا
کسے ھور دا میں پروانہ نئیں
میرا عشق صوفیانہ نئیں
02/05/2016
invite your friends
to like this page
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan