Wapda Town Phase 3
16/05/2026
✨ شُکرُ الحمد، شُکرُ الحمد ✨
*واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے تمام متاثرین، معزز ممبران اور اہلِ علاقہ کا دل کی گہرائیوں سے بے حد شکریہ*❤️
ہم ممبران، چوہدری ضیاءاللہ، چوہدری محمد شریف اور دیگر میزبان آپ سب کے تعاون، حوصلے اور بھرپور شرکت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ آپ کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ فیز تھری کے متاثرین اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہیں اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں، چاہے احتجاج یہاں کرنا پڑے یا لاہور جا کر اپنی آواز بلند کرنی پڑے، آپ سب اسی جذبے کے ساتھ قدم بہ قدم ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر اپنے حقوق کی جنگ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔
📌 *تمام متاثرین سے گزارش ہے کہ کل مورخہ شام 5:15 بجے سے 7:30 بجے تک واپڈا ٹاؤن A بلاک آفس کے سامنے لان میں قائم کیمپ میں ضرور تشریف لائیں، فارم فل کریں، اپنی حاضری یقینی بنائیں اور رجسٹرار آفس میں پیش کرنے کے لیے اپنے ضروری ڈاکومنٹس اور تفصیلات فراہم کریں تاکہ آپ کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا جا سکے۔*
🤝 *آپ کی شرکت ہماری طاقت ہے*
📢 *آپ کی آواز ہمارا حوصلہ ہے*
✊ *اور آپ کا اتحاد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔*
*ایک بار پھر آپ سب کا دل کی انتہائی گہرائیوں سے شکریہ۔*
*ہم کل بھی آپ کے منتظر ہوں گے۔*
والسلام
*محمد عرفان رفیق
0306-0710743
06/05/2026
جنابِ محترم امجد نواز بھٹی صاحب!
آپ کو ریفریشر کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ شاندار کامیابی آپ کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
بطور صدر واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور سپرنٹنڈنٹ میپکو ایس سی ملتان، آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ تمام وابستگان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہم آپ کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ کے آئندہ پروموشن اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیوں سے نوازے۔
نیک خواہشات کے ساتھ
Wapda Town Phase 3 File Required
For Sale & Purchase of wapda Town Phase 3 Files Contact us 0306-0710743
27/01/2026
آج مورخہ 27 جنوری 2026 کو صدر واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی امجد نواز بھٹّی کی ہدایات پر واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی Auction کمیٹی نے انچارج PERA فورس SDEO رانا محمد افضل اور اُن کی فورس کے ہمراہ واپڈا ٹاؤن فیز 3 کے فش فارم کا وزٹ کیا جس کی گزشتہ دنوں میں auction کی گئی تھی، اس پر کچھ ناجائز قابضین تھے جن سے فش فارم کو واگزار کرایا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Matital Road Multan
Multan
60000
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |