Humdard C.O Budhla Sant

Humdard C.O Budhla Sant

Share

18/03/2026

رمضان المبارک رحمت، برکت اور ایثار کا مہینہ ہےوہ وقت جب ہم اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کرتے ہیں۔
اسی جذبے کے تحت، دو بھائیوں کے تعاون سے ( ہر سال کی طرح) اس بار بھی عید سے ایک دن پہلے مستحق خاندانوں میں راشن پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے، تاکہ ہر گھر میں عید کے دن خوشی اور اچھے کھانے کا اہتمام ہو سکے۔
ہر پیکٹ میں شامل ہوگا:
✨ سویاں
✨ چینی
✨ گھی
✨ بڑا گوشت
اس کے ساتھ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کچھ نقد رقم عیدی کی صورت میں تقسیم کی جائے
اگر آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں چاہے راشن کی صورت میں یا کیش کے ذریعے تو براہِ کرم ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن کی ٹیم سے رابطہ کریں۔

25/02/2026

السلام وعلیکم
تمام ہمدرد چیرٹی آرگنائزیشن سے منسلک ہمدرد بہن بھائیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر آپ اس ماہ مبارک میں اپنی زکوٰۃ یا فنڈز کی رقم صرف اور صرف راشن کی صورت میں ضرورت مند بہن بھائیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تو براہِ کرم مارچ کے آغاز میں ٹیم سے رابطہ کر لیں۔
ہماری کوشش ہے کہ آپ کی امانت درست مستحقین تک،سنت نبوی کے مطابق رات کی تاریکی میں منصفانہ انداز میں اور بر وقت پہنچے۔
تاہم اگر آپ راشن یا کسی اور مد میں عطیہ دینا چاہتے ہیں تو بھی آپ ٹیم سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کی نیتوں کو قبول فرمائے اور ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

22/02/2026

الحمدللہ،
ایک ہمدرد بھائی کی جانب سے 1,007,20 روپے زکوٰۃ کی مد میں موصول ہوئے۔ یہ رقم فوری طور پر شرعی مصارف کو مدِنظر رکھتے ہوئے فروری 2026 کے راشن بل کی ادائیگی میں خرچ کر دی گئی، تاکہ مستحق گھرانوں کے چولہے بروقت روشن رہیں۔
ہم تمام اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ راشن یا کسی بھی بڑی امداد کی تقسیم سے قبل براہِ کرم "ہمدرد چیرٹی آرگنائزیشن" سے ضرور مشورہ کر لیا کریں۔ اس سے آپ کو مکمل اور مستند تفصیلات فراہم کی جا سکیں گی کہ کن افراد کو راشن مل چکا ہے، کن کو کپڑے فراہم کیے گئے ہیں، اور کن گھرانوں کو نقد امداد دی جا چکی ہے۔
باہمی رابطے اور مشاورت سے نہ صرف امداد کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی تکرار یا محرومی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Budhla Sant Multan
Multan
60000