I Love Pakistan Army

I Love Pakistan Army

Share

16/04/2026

یہ۔۔ پاکستان۔۔ شاید واحد ملک ہے جہاں حرام کھانے والوں نے حلال کھانے والوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
یہاں محنت کی کمائی جرم بن گئی ہے اور لوٹ مار ہنر کہلاتی ہے۔
یہاں سچ بولنے والا دیوار سے لگ جاتا ہے اور جھوٹ بولنے والا ایوانوں تک جا پہنچتا ہے۔

حرام کا نوالہ طاقت بن کر تخت پر بیٹھ جاتا ھے
اور حلال کی روٹی پسینے میں بھیگ کر شرمندہ کھڑی ہے۔
جو مزدور ایمانداری سے کماتا ہے وہ مہنگائی کے ہاتھوں روز مرتا ہے،
اور جو قوم کا خون چوستا ہے وہ گاڑیوں، بنگلوں اور پروٹوکول میں زندہ رہتا ہے۔

یہ کیسا انصاف ہے
کہ رشوت لینے والا باعزت
اور رشوت نہ دینے والا ذلیل؟
یہ کیسی فلاحی ریاست ھے
جہاں چور قانون ساز
اور مظلوم مجرم ٹھہرتا ہے؟

حرام خوروں نے صرف معیشت نہیں لوٹی،
انہوں نے ضمیر، اخلاق اور ایمان بھی گروی رکھ دیے ہیں۔
تعلیم کو کاروبار،
علاج کو تجارت،
اور انصاف کو نیلام کر دیا گیا ہے۔

یہاں حلال کمانے والا باپ
اپنے بچوں کی آنکھوں میں سوال دیکھ کر شرمندہ ہوتا ہے،
اور حرام کھانے والا مجرم
ٹی وی اسکرین پر قوم کو صبر کا درس دیتا ہے۔

اصل المیہ یہ نہیں کہ حرام عام ہو گیا،
اصل سانحہ یہ ہے کہ حلال مشکل بنا دیا گیا۔

آواز پاکستان۔

10/04/2026

*09 اپریل — آج کے دن پاکستان کے واحد دلیر لیڈر نے غیروں کی دشمنی اپنوں کی غداری کی وجہ سے فقط ایک ڈائری لے کر وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا تھا❤️‍🩹😣*

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan
32200