Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic

Alfurqan Radionic Homoeopathic Clinic

Share

02/04/2025

شوگر کیوں ہوتی ہے؟
"لسی کی جگہ پیپسی نے لے لی
دودھ کی جگہ چینی سے بھرپور جوس کا ڈبہ آ گیا جسے مایئں فیڈر میں ڈال کر بھی شیر خواروں کو دینے لگی ہیں

باسی روٹی کے مکھن لگے رول یعنی گھگھو کی جگہ چکن رول آ گیا ہے

تازے ٹماٹر اور مرچ کی چٹنی کی جگہ کیمکل سے محفوظ کی گئی کیچپ اور چلی ساس آ گئی ہے

سلاد پر لیموں کی جگہ سنتھٹک سرکہ آ گیا ہے

میووں کشمش سے بھرپور پنجیریوں السی کی پنیوں تل کے لڈووں کی جگہ کیک پیسٹریوں اور میدے کے کیک رسوں نے لے لی ہے

جب سے وائی بادی یورک ایسڈ بن گیا اور اجوایئن سونڈھ ادرک کی جگہ زائلورک گولی آ گئی ہے

چکی کے آٹے کی جگہ میدہ نما تھیلی کے آٹے نے لے لی کیونکہ چکی کے آٹے کی روٹی مزیدار نہیں لگتی اور پراٹھے مزے کے نہیں بنتے

اب باجرے کی مسی روٹی کوئی لسی کے ساتھ نہیں کھاتا

اب گھروں میں سب سے اہم اور مشکل سوال یہی ہے کہ آج کیا پکایئں جسے سب ناک بھوں چڑھاے بغیر کھا لیں

اب کسان اپنا گنا فیکٹری کو بیچ کر یا گڑ بنا کر سیل کرنے کے بعد خود شہر سے چینی خریدنے آتا ہے ۔

کبھی کبھار سپیشل ڈش کے طور پر پکنے والے چاول اب روزانہ کے ناشتے کا حصہ بن چکے ہیں،

اب فروٹ سے زیادہ ڈبے کا فروٹ جوس پیا جاتا ہے ۔

اب بچوں کو لنچ میں روٹی کی بجاے ،
نوڈلز اور جام بریڈ اور سینڈوچ دینا عام ہو گیا ہے۔

اب کوئی مشقت والا کام کر کے تھکن سے چور ہونے پر گرم دودھ میں انڈے پھینٹ کر نہیں پیتا بلکہ چاے کے ساتھ بروفن کی گولی کھائی جاتی ہے۔

ماوں کے پلو سے لپٹ لپٹ کر بھوک لگنے کی دہایئاں دینے والے بچوں کو اب مایئں زبردستی کھانا کھلاتی ہیں ۔۔

پہلے دوائی کھانا مشکل لگتا تھا اب ہزار روپے والی گولی خریدنا بھی مشکل نہیں لگتا بلکہ ہزار قدم چلنا زیادہ مشکل لگتا ہے۔"

11/05/2024

زیابیطس کی بیماری کی جتنی جلدی تشخیص ہو جائے، اتنا مریض کی صحت کے لیے بہتر ہے

بدقسمتی سے ہمارے ہاں مریض کے ٹیسٹ کافی عرصے بعد ہوتے ہیں
یا لوگ ڈرتے ٹیسٹ نہیں کراتے "کہیں شوگر نہ نکل آئے"

حالانکہ بیماری تو ٹیسٹوں میں آنے سے بہت سال پہلے ہی جسم میں تباہیاں پھیلانا شروع کر دیتی ہے

اور جب پیچیدگیوں کے ساتھ ایمرجنسی میں داخل ہوتے ہیں تب تشخیص ہوتی ہے

اپنے جسم کی زبان سمجھیں۔

1. بار بار پیشاب آنا
2. بھوک، پیاس زیادہ لگنا
3. کمزوری، جسم میں دردیں
4. بغیر وجہ کے وزن بڑھنا یا کم ہونا
5. گردن، جسم پر سیاہ دھبے
6. کھانے کے بعد سستی یا نیند آنا

یہ انسولین مزاحمت کی ابتدائی علامات ہیں، ان علامات کے ظاہر ہونے کے کئی سالوں بعد شوگر ٹیسٹ میں ظاہر ہوتی ہے

بیماری کا ابتدائی مراحل میں علاج بہت سے پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے.

08/04/2023
Want your practice to be the top-listed Clinic in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
Tuesday 10:00 - 13:00
Wednesday 10:00 - 13:00
Thursday 10:00 - 13:00
Saturday 10:00 - 13:00
Sunday 10:00 - 13:00