Enn News
16/02/2023
پی ایس ایل کی ڈیوٹی کے لئے فیصل آباد سے ملتان ای ایلیٹ فورس کی ٹیم کا اظہار رائے
force
11/02/2023
Meeting with elite force
11/02/2023
ملتان -
انٹرنیشنل ایونٹ پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر ملتان شہر کے مرکزی سیاحتی مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ گھنٹہ گھر چوک پر پھٹا ہوا قومی پرچم ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑا رہا ہے
میٹرو پولیٹن کارپوریشن ضلع کونسل پی ایچ اے اور دیگر محکموں کی ناک کے نیچے جنوبی پنجاب کے اہم سیاحتی اور تاریخی شہر مدینتہ الاولیا ملتان جہاں روزانہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے بلکہ مدینتہ الاولیا ملتان میں تجارتی اور سیاحتی دوروں پر آنے والے غیر ملکی سفیران مزارات اولیاء کی زیارت کیلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جاتے ہیں
داخلی راستے پر لگایا گیا ایک بڑا قومی پرچم سیاحوں کا استقبال کرتا ہے جو کہ اس وقت بوسیدہ ہو کر پھٹنا شروع ہو گیا ہے مگر کسی بھی محکمے کے کسی بھی افسر یا اہلکار کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ چند ہزار روپے کا خرچہ کرکے انٹرنیشنل ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پھٹے ہوئے قومی پرچم کی جگہ نیا قومی پرچم لگایا جاسکے
جبکہ رواں ماہ کے دوران ملتان شہر کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر میڈیا کوریج ملے گی
بلکہ کھیلوں کے حوالے سے غیر ملکی مندوبین صحافیوں کی کثیر تعداد بھی ملتان شہر میں موجود ہوگی لہٰذا شہریوں نے شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر کے مرکزی چوک پر پھٹے ہوئے قومی پرچم کی جگہ نیا قومی پرچم لگایا جائے تاکہ غیر ملکی سیاحوں کے سامنے پاکستان کا اور پاکستانی عوام کا بہتر امیج اجاگر ہوسکے
ملتان میں کرکٹ ٹیم کی وجہ سے شدید ٹریفک جام
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan