Pro Tax Lawyer
24/03/2026
🚨 پراپرٹی خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر!
اب پنجاب میں ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنا پہلے جیسا آسان نہیں رہا۔
حکومت نے Punjab Gazette Amendment 2026 کے ذریعے نئے سخت قوانین متعارف کرا دیے ہیں۔
اب
✔ ہر ہاؤسنگ اسکیم کی آن لائن اپروول
✔ خریداروں کے حقوق کا بہتر تحفظ
✔ انفراسٹرکچر اور ماحولیات کی لازمی منظوری
✔ ڈیولپرز کے لیے واضح ڈیولپمنٹ ٹائم لائن
📊 سب سے اہم بات:
اب اسکیم کا سائز جتنا بڑا ہوگا، قوانین اتنے ہی سخت ہوں گے۔
📍 مثال کے طور پر:
• چھوٹی اسکیم (100 کنال تک) → آسان رولز
• درمیانی اسکیم (100–500 کنال) → مناسب پلاننگ ضروری
• بڑی اسکیم (500–5000 کنال) → مکمل انفراسٹرکچر لازمی
• بہت بڑی اسکیم (5000+ کنال) → حکومتی سطح کی سخت نگرانی
📌 اس کا مطلب:
اب غیر قانونی یا غیر منظور شدہ اسکیمز چلانا مشکل ہوگا،
اور خریداروں کی سرمایہ کاری زیادہ محفوظ ہوگی۔
اگر آپ مستقبل میں پراپرٹی خریدنے یا انویسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو
منظور شدہ اور قانونی پروجیکٹس کا انتخاب بہت ضروری ہے۔
12/03/2026
پاکستان میں کرپٹو کا نیا قانون — اب Bitcoin کا کیا ہوگا ?
پاکستان میں پہلی بار Bitcoin، Crypto اور Blockchain کے لیے باقاعدہ قانون آ گیا ہے۔
5 مارچ 2026 کو نافذ ہونے والا یہ قانون
Virtual Assets Act 2026
کہلاتا ہے-
اس قانون کے بعد اب پاکستان میں:
کرپٹو کمپنیوں کو لائسنس لینا ہوگی ,صارفین کے پیسے کمپنی کے پیسوں سے الگ رکھنا لازمی ہوگا
فراڈ، insider trading اور market manipulation جرم ہوگا
مشکوک ٹرانزیکشن Financial Monitoring Unit کو رپورٹ ہوں گی
اگر کوئی شخص بغیر لائسنس crypto کاروبار کرے تو اسے:
5 سال تک قید
یا
5 کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
Crypto پاکستان میں:
سرکاری کرنسی نہیں
مگر اب قانون کے دائرے میں آ گئی ہے۔
یعنی اب پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
10/02/2026
ایف بی آر کی جانب سے اپڈیٹ – ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن:
ایف بی آر نے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن کے اینیکسچر C میں خریدار کی تصدیقی حیثیت (Buyer Verification Status) کو ایک نئی شق کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
اس اقدام کا مقصد شفافیت میں اضافہ، ڈیٹا کی تصدیق اور قانونی تقاضوں کی بہتر تعمیل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ کاروبار اس بات کی تصدیق کر سکیں کہ ان کے ظاہر کردہ خریدار سسٹم میں فعال اور تصدیق شدہ ہیں۔ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرتے وقت خریداروں کی تفصیلات بغور جانچنی چاہئیں تاکہ کسی بھی تضاد یا ممکنہ مسائل سے بچا جا سکے۔
اس نوعیت کی تبدیلیوں سے باخبر رہنا مؤثر تعمیل اور رسک مینجمنٹ کے لیے نہایت اہم ہے۔
27/07/2025
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں
اضافی ٹیکس بچائیں۔ 📊
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔸اپنی کمپنی S.E.C.P اور F.B.R سے
رجسٹرڈ کرائیں اور اپنے کاروبار کو
قانونی تحفظ دیں
🔸 اس کے علاوہ انکم ٹیکس ریٹرن،
سیلزٹیکس ریٹرن ، لوگو اینڈ برانڈ
رجسٹریشن کی رہنمائی انتہائی مناسب
فیس کے ساتھ
✅ Register Your Company Or Business FBR
✅ Private Limited Company registration SECP
✅SMC/ single member company SECP
✅ DTS License.
✅ Firm Registration/AOP / ONLY LAHORE
✅ Import Export License registration
✅ Chamber of commerce registration
✅ Logo and trademark registration
✅ DNFBP/ Property Dealers License
✅ Sale Tax Registration / GSTN
✅ NTN Registration
✅ Become a filer
✅ Income tax/ Sales tax Return
✅ PSEB Certificate/ IT Company Registration
Call/WhatsApp for free consultation
📞 Phone: 03073211481
📍 Office # Zakria Town, Street No.14A, Multan
16/03/2025
اساتذہ کے لیے ٹیکس کی خوش خبری
یہ سرکلر فیڈرل ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ، اسلام آباد کی طرف سے جاری کیا گیا ہے اور اس کا موضوع اساتذہ کی انکم ٹیکس سے متعلق ہے جو وہ انویجیلیشن (نگرانی)، پیپر چیکنگ اور دیگر کاموں کے بدلے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن سے وصول کرتے ہیں۔
1. اس سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ پہلے ان رقوم کو الگ تصور کر کے سیکشن 153(1)(b) کے تحت ٹیکس لگایا جاتا تھا، جو کہ "ہیڈ آف سروسز" کے زمرے میں آتا تھا۔
2. اب فیڈرل ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ہدایت دی ہے کہ اساتذہ کو ملنے والی یہ رقوم ان کی بنیادی تنخواہ کے ساتھ شامل کی جائیں اور سیکشن 149 کے تحت ٹیکس لگایا جائے، جو کہ تنخواہ پر لاگو ہوتا ہے۔
3. اس فیصلے کی روشنی میں متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید ایسے کیسز تلاش کریں اور متاثرہ افراد کو اسی طرح کا ریلیف فراہم کریں۔
4. تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی کوششوں اور حاصل شدہ نتائج سے 31 مارچ 2025 تک ہیڈکوارٹر کو آگاہ کریں۔
یہ سرکلر اساتذہ کے لیے اہم ہے کیونکہ اس میں ان کی آمدنی پر لاگو ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، جس سے انہیں ممکنہ طور پر فائدہ ہو سکتا ہے۔
02/03/2025
*Update on Sales Tax Return Filing in IRIS*
From now onwards, the full HS Code (8 digits) of a product must be selected while uploading the invoices and filing sales tax returns on the Iris portal
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Office # 17 Rehman Plaza Bosan Road Multan
Multan
66000