Peace Of Mind

Peace Of Mind

Share

Photos from Peace Of Mind's post 11/01/2026

آج رھنے دو اشنان ، بہت سردی ھے
اور گیزر بھی نہیں آن، بہت سردی ھے.

اب یہی عزم ھے چاھے تو قیامت گزرے
ھم نہ بدلیں گے یہ بنیان، بہت سردی ھے.

چاند پر جھک کے کسی ابر نے سرگوشی کی
گھر میں رھتے ھیں میری مان، بہت سردی ھے

‏وہ جو برسوں سے مری، نتھیاگلی کہتے تھے
اب وھی کہتے ھیں ملتان ، بہت سردی ھے

جیب میں ھاتھ دیئے ایک سپاھی بولا
آہ، کیسے کروں چالان، بہت سردی ھے

سرد ھاتھوں سے چھوا جب تو تڑپ کر بولے
بھاڑ میں جائے یہ رومان، بہت سردی ھے

ھم تو لاھور کے جاڑے میں بھی جم جاتے ھیں
ھم نہیں جائیں گے ناران، بہت سردی ھے

آگ تاپی ھے رقیبوں نے بھی ھمراہ میرے
تیرے کوچے میں میری جان، بہت سردی ھے🥶😶‍🌫️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Multan