MAT SNAP Healthcare System
10/07/2024
بچے کو پیدائش کے بعد فیڈ شروع کروانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
پیدائش کے فوری بعد پہلی اہم ترین ضرورت بچے کی سانس اور دوسری بچے کی خوراک ہے۔ بچے کی غذائی ضروریات ماں کے دودھ سے پوری کرنے کیلئے لئے بچے کی پیدائش سے پہلے ماں کی تربیت اور تیاری کروانا ضروری ہے۔ فیملی سپورٹ کے بغیر ماں کیلئے اکیلے یہ مقصد حاصل کرنا تقريباً ناممکن ہے۔ اگر ماں کی تربیت و تیاری اور خاندان کی سپورٹ درست طور پر بروئے کار لائی جائے تو بچے کی دونوں طریقوں (نارمل ڈلیوری اور آپریشن) سے پیدائش کے بعد خوراک کی ابتدا ماں کے دودھ سے کی جا سکتی ہے۔ ماں کا پہلا دودھ جو اکثر ضائع ہو جاتا ہے بچے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ یہ خوراک کے ساتھ ساتھ حفاظتی انجیکشن(ویکسین) کا کام بھی کرتا ہے۔ بچے کی خوراک کی ماں کے دودھ سے ابتدا اور تسلسل بچے کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے اور اسکا کوئی نعمالبدل نہیں۔ اسکے علاوہ یہ ماں کی صحت کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ابتدا میں بچے کو ڈبے کا دودھ پلانے کے بعد بچہ اسکے ذائقے کا عادی ہو جاتا ہے اور بعد ازاں ماں کا دودھ نہیں پیتا۔ ماں کا دودھ نہ پینے کی صورت میں بچے اور ماں دونوں میں بیماریوں کا شکار ہونے کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق ماں کے دودھ سے محروم بچوں میں تمام عمر مختلف جسمانی اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ضروری ہے کہ والدین بچے کی پیدائش سے پہلے اسکی پرورش ماں کے دودھ سے کرنے کیلئے مناسب تربیت اور رہنمائی حاصل کریں۔
1.
2.
3.
4.
5.
6.
7.
8.
9.
10.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan