Khawaja Azadari Network
27/03/2026
ٹرمپ کے بیانیے کے جواب میں اج ایران کی اعلی مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے جو جواب دیا ہے وہ جواب نہیں بلکہ ٹرمپ کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے۔
ٹرمپ مسلسل یہ تاثر دے رہے ہیں کہ جیسے ایران، حملوں کے بعد انتہائی مجبور ہو کے مذاکرات کرنے پہ مجبور ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے یہاں تک کہا کہ ہم نے ایرانی قیادت ختم کر دی اور ایک طریقے سے رجیم چینج لا چکے ہیں اور اب نئی قیادت سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مذاکرات کی بات کرتے کرتے ٹرمپ نے بھرم دکھانے کے لئیے کہا کہ ہم ایران میں جنگ جیت چکے ہیں بلکہ یہاں تک کہہ گیا کہ ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت حسین تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ بہت قیمتی اور آبنائے حرموز سے متعلق ہے۔
اس کے جواب میں ایران کے ترجمان نے جو جواب دیا ہے وہ صرف سپر نہیں بلکہ سپر ہٹ ہے۔
مشترکہ ایرانی فوج کے ترجمان نے آج دن میں ٹرمپ کا ایران سے بات چیت کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے" اور پھر اس نے جو کہا وہ خود ٹرمپ کو امریکہ کے اندر شرمندہ کرنے کے لئیے کافی ہے۔۔۔۔۔۔
ترجمان نے کہا کہ کیا تمہارے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ تم خود سے مذاکرات کرنے لگے ہو؟؟؟
اس سے خوبصورت سفارتی طنز اور طعنہ نہیں ہوسکتا۔
ایران کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف حملوں کا خیال ذہن سے نکالے جانے تک نہ "تیل کی قیمتیں پہلے جیسی ہوں گی" اور "نہ ہی پرانا نظام بحال ہوگا"۔
بہادر قوم کے بہادر ترجمان نے کہا کہ "ہم جیسے، تم جیسوں سے سمجھوتا نہیں کریں گے".
اور ہاں یقیناََ ہمیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ جو تجزیہ دو دن پہلے ہم نے کیا تھا اور بڑی تعداد میں آپ سب نے پسند کیا تھا آج ایران کے اسپوک پرسن نے ہو بہو وہی بات دہرائی ہے۔
آپ جانتے ہیں نا کہ ایران نے جس کو جواب دیا ہے وہ کون ہے؟؟؟
وہ وہ ہے جس نے کہا تھا کہ ایران کی فضا میں ہمارا راج ہے، جس نے کہا تھا کہ ہم نے ایران کی لیڈرشپ کو بھی مار دیا اور اسکی ٹاپ کی 40 شخصیات کو بھی مار ڈالا ہے۔ ایرانی ترجمان نے اس ٹرمپ کو جواب دیا ہے جس نے یہ کہا تھا کہ مجھے ایران کا نیا صدر منظور نہیں۔
ایران پر بھیڑئیے حملہ آور ہیں لیکن ایران ہلکا نہیں آرہا۔ کچھ دیر پہلے ایرانی بحری کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہام لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جونہی یہ رینج میں آیا تو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایک پٹتی ہوئی قوم، جسکی ساری لیڈرشپ ماری جا چکی ہو، جس کے اہم تنصیبات پر حملے ہو چکے ہوں، جہاں خوف اور بھوک کا راج ہو، اس کا یوں مدلل اور جراتمندانہ جواب اس بات کی علامت ہے ایرانی درحقیقت ایک عزت دار اور خوددار قوم کہلانے کے مستحق ہے۔۔۔
شام میں کچھ دیر قبل پھر سے آنے والی خبریں اور دلچسپ ہیں۔ جیو ٹیلی ویژن کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کو معلوم ہےکہ کون سی چیزیں مضبوطی سے مسترد کرنی ہیں۔۔۔۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ امریکی منصوبہ کاغذ پر بھی خوبصورت نہیں ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ امریکی منصوبہ پرفریب اور گمراہ کن ہے۔۔۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی جو کہا اسکی چند لائنیں ہی اتنی مدلل ہیں کہ امریکہ کے مذاکرات کے دعوے کو ادھیڑ کر رکھ دیتی ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم پر حملہ اس وقت ہوا جب ہم جوہری مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے۔ ایران دراصل دنیا کو بتارہا کہ امریکہ جس مذاکرات کی بات کررہا وہی تو ہم کررہے تھے کہ حملہ ہوا تو ہم اب مذاکرات پر کیونکر یقین کریں۔ سچ یہ ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی شرائط ماننے سے صاف انکار کردیا ہے۔
اگر آپکو ایران کا موقف پسند آیا تو کمنٹ میں دل بناکر اپنی رائے کا ضرور اظہار کریں۔
ہماری تحریریں، وی لاگس اور پوسٹس ہمارے واٹس ایپ گروپ پر بھی مل جائیں گی۔ "امت کا تصور" کیا اسلامی ممالک کے حکمرانوں میں موجود ہے یا نہیں؟ اس پر ہم آج اپنی گزشتہ پوڈ کاسٹ کا ایک ایسی شخصیت کا کلپ شیئر کریں گے جو اپنی وزارت کے دور میں ان حکمرانوں سے ملے تھے۔
امیج بشکریہ Geo News Urdu
🇵🇸☝️
Matamdari
Noha Mola Ghazi Abbas as
#ماتم #نوحہ #نوحہ #ماتمدا #ماتمداری
09/03/2026
*ضَرْبَةُ مَوْلَىٰ عَلِيٍّ (عليهِ السَّلام) 💔*
*ضربِ مولاؑ علیؑ کے بعد طبیب کو بلایا گیا!*
*طبیب نے زخم دیکھنے کے بعد کہا: جتنا ہو سکے مولا کو دودھ پلایا جائے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب یہ خبر کوفہ میں پھیلی تو ہر بچے کے ہاتھ میں دودھ کا پیالہ تھا، جو مولا علیؑ کو پکار رہے تھے۔🥀😭*
shahadat #21رمضان #19رمضان #شھادت #شہادت
06/02/2026
مڑ مڑ کے مجھے دیکھتے جانا علی اکبر 😭😭😭😭
شہید سید عباس مہدی کا نماز جنازہ کل 10 بجے تھلہ یلہ شاہ پر ادا کیا جائے گا
25/12/2025
#انشاءاللہ
6 رجب رات 8 بجے 🙏🕋🙏 جلال پور پیر والہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Multan