Quran&Hadith

Quran&Hadith

Share

19/02/2026

*🌻بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم*

*🌻اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا ، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا*

*🌻اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🌻اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*🕋🤲رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ ۖ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآء ۝ رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ*

*اے میرے رب ! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ھمارے رب ! اور تو میری دعا قبول فرما اے ھمارے رب ! مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان والوں کو اُس دن بخش دینا جب حساب قائم ہو گا*

*🤲 یَا مَالِكَ الْمُلْك*
ھمیں ایسی زندگی عطا فرما جو آخرت کی کامیابی کا زینہ بنے۔ ھمارے ہر عمل میں اخلاص پیدا فرما ، تاکہ وہ تیری بارگاہ میں مقبول ہو
ھمیں دنیا کی ظاہری چمک سے محفوظ رکھ اور دل میں یہ یقین بسا دے کہ اصل قرار، اصل راحت ، اصل سکون صرف تیرے ذکر میں ہے

*🤲یَا رَحْمٰن*
ھمارے قدم اُس راہ پر جما دے جو جنت کی طرف لے جائے اور ھمارے دلوں کو اس دنیا کی لغویات سے بے نیاز کردے

*🤲 یَا مَالِكَ یَوْمِ الدِّين*
جب ھم قبروں میں اُتارے جائیں تو ھمارے لیے نور کے دروازے کھول دینا
جب ھم بھولے بسرے ہوجائیں گے تو جب بھی ھم تیری رحمتوں کے محتاج ہونگے
ھم پر مسلسل اپنے فضل و کرم کی بارش کرنا
یہاں تک کہ ھم تجھ سے جاملیں
قبر کی تنہائی میں قرآن کو ھمارا مونس بنا دینا
ھمیں *نبی کریم ﷺ* کی شفاعت سے بہرہ مند فرما

*🤲 یَا رَحِيم و یَا كَرِيم*
ھمیں ایسی توبہ نصیب فرما جو گناہوں سے پاک کر دے ، دل کو نرم کر دے اور زندگی کا رُخ تیری رضا کی طرف موڑ دے

*اللھم انا نسئلک الجنة الفردوس و نعوذبک من النار*
*تین بار*

‏‎*🤲رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَا بِالصَّالِحِين*
‏‎*🤲رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلِلْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ الأَحْياءِ مِنْهُمْ وَالأَمْوَاتِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا صَالِحَ الأَعْمَالِ وَاجْعَلهَا خَالِصةً لِوَجْهِكَ الكَرِيمِ*
*آمیـــــــــن‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*🌻اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*🌻اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٓى إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
_____
*🌻السلام عليكم ورحمة الله وبركاته*
_________
*🌻نصیحت*
آخرت دور نہیں !!۔۔
بس ایک سانس کے فاصلے پر ہے ، جو آج توبہ کرلے ، وہ کل نجات پا لے گا ۔۔۔
دنیا پیچھے چھوڑنی ہے —
بہتر ہے کہ اخلاص کے ساتھ ایمان کے دیے روشن کرلیے جائیں ! کہ
*اسی کی روشنی دنیا اور آخرت میں ساتھ رہے گی !…..*

04/07/2025

*Reminder*🤍✨

جب بھی اپنے لیے کچھ مانگیں، ساتھ *آسانی ضرور مانگیں*۔چیزیں مل جاتی ہیں مگر وہ مشکل بن جاتی ہیں۔مشکل کو آسان بنانے کے لیے "دعا کرنا" اور "دعا پر یقین ہونا" بہت ضروری ہے۔
اپنے لیے پسندیدہ راستے چننے سے پہلے ان راستوں کے آسان ہونے کی دعا کریں۔ کیونکہ راستہ تو مل جاتا ہے مگر پھر اس پر چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
خیر مانگیں ، خیر بانٹیں
آسانیاں مانگیں، آسانیاں بانٹیں 🎀

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Multan
60000