AD Law Consultant

AD Law Consultant

Share

22/04/2026

پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ میں بڑی ترمیم اب ڈی سی (DC) کا فیصلہ ہی آخری ہوگا!!
پنجاب حکومت نے زمینداروں اور عام شہریوں کے لیے ایک ایسا "بڑا دھماکہ" کر دیا ہے جس سے کچہریوں کے چکر اور دہائیوں پر محیط مقدمہ بازی اب قصہ پارینہ بن جائے گی۔ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ہونے والی حالیہ ترمیم نے تقسیمِ اراضی کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
اہم ترین قانونی تبدیلیاں ایک نظر میں۔۔
حکومتِ پنجاب نے 9 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہونے والے آرڈیننس کے ذریعے درج ذیل انقلابی اقدامات کیے ہیں:
دوسری اپیل کا خاتمہ: اب تقسیمِ اراضی (Partition) کے کیسز میں کمشنر یا ایڈیشنل کمشنر کے پاس دوسری اپیل دائر کرنے کا حق مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔کلکٹر کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر/تحصیلدار کے فیصلے کے خلاف اب صرف ایک اپیل کلکٹر آف ڈسٹرکٹ (DC) کے پاس ہوگی، ڈی سی کا فیصلہ ہی آخری اور حتمی (Final) تصور کیا جائے گا۔
زیرِ التوا کیسز کی منتقلی: کمشنر دفاتر میں موجود تمام پرانی اپیلیں اب فوری طور پر بورڈ آف ریونیو منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اختیارات کی منتقلی: کمشنر سے اختیارات واپس لے کر تمام طاقت ضلعی کلکٹر کو دے دی گئی ہے !!

30/01/2026

15 جنوری 2026 سے اگلے تین (3) سال تک ملک بھر میں کسی بھی نئے لاء کالج کی یونیورسٹی یا ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوشن کے ساتھ affiliation پر پابندی ہوگی۔
📌 اس مدت کے دوران: 🔹 کوئی بھی یونیورسٹی یا انسٹیٹیوشن کسی نئے لاء کالج کو affiliate نہیں کر سکے گی
🔹 خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے کی recognition ختم کی جا سکتی ہے
🔹 15-01-2026 سے پہلے موصول ہونے والی درخواستیں زیرِ غور لائی جائیں گی
🔹 15-01-2026 کے بعد کوئی نئی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی

20/01/2026

Important Limitations Chart.

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan
60000