Aibiz.Academy
محبت کی باتوں میں محبت کا دھوکہ ہے
وہ نادان سمجھنے پر دن رات روتا ہے
یہ تو کہنے کی باتیں ہیں ذرا محسوس کر کے دیکھو
سودا ایسا نہیں جو کہیں بازار میں بکتا ہے
مالی کو پھولوں پر پھولوں کو شبنم پر ناز ہوتا ہے
بس ننھے سے پودے کو گملے میں لگانا ہوتا ہے
محبت کی تلاش میں باہر نکلو ذرا دیکھو
کوئی بوتوں کو پوجتا ہے کوئی سجدوں میں گرتا ہے
محبت کر کے دیکھو پیغمبروں کی نسبت ہے
محبت میں فنا ہو کر وہی امر ہوتا ہے
کچھ نہ ایسا سوچنا تم کچھ نہ ایسا کہنا تم
جومنظور خدا ہو وہ ضرور ہوتا ہے
محبت کے وعدے محبت کی قسمیں بزم شام
کوئی پورا کرتا ہے کوئی مجبور ہوتا ہے
جو عشق چاہتا ہے وہ ہونا نہیں ہے آج...
خود کو بحال کرنا ہے کھونا نہیں ہے آج
آنکھوں نے دیکھتے ہی اسے غل مچا دیا
طے تو یہی ہوا تھا کہ رونا نہیں ہے آج
یہ رات اہل ہجر کے خوابوں کی رات ہے
قصہ تمام کرنا ہے سونا نہیں ہے آج
جو اپنے گھر میں ہے وہ ہے بازار میں نہیں
ہونا کسی کا شہر میں ہونا نہیں ہے آج
پھر طفل دل ہے دولت دنیا پہ گریہ بار
اور میرے پاس کوئی کھلونا نہیں ہے آج
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan Bosan Road
Multan
60000