Engr.Shahid Official

Engr.Shahid Official

Share

25/05/2026

‏جب کوئی خوشی آئے تو لوگ مٹھائی بانٹتے ہیں، اور اگر کوئی غم آئے تو صبر کرتے ہیں،
بیماری آئے تو دعا مانگتے ہیں…
لیکن جب "بجلی کا بل" 1 یونٹ زیادہ آ جائے تو پورا گھرانہ ایسے بیٹھ جاتا ھے جیسے گھر پر کوئی بہت بڑی آفت پڑ گئی ھو۔

یہ پوری دنیا کا وہ واحد ملک ھے جہاں لوگ گرمی سے اتنا خوف نہیں کھاتے جتنا، بجلی کے
بل کے "200 یونٹ" سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں۔ گھر میں بجلی سے چلنے والی تمام چیزوں کے استعمال سے پہلے انتہائی سنجیدگی سے ایسے مشورے چلتے ہیں جیسے گھر میں کوئی ایمرجنسی نافذ ھو چکی ھو :--
"بچوں فالتو لائٹیں٫ پنکھے موبائل چارجر وغیرہ چلتے نہ رکھو انہیں فوری بند کر دو…
اور خدا کے واسطے ریفریجریٹر کو بار بار نہ کھولو بجلی زیادہ خرچ ھوتی ھے، یونٹ بڑھ جاتے ہیں"

اس ملک میں جرم چوری نہیں…
بلکہ بجلی کے بل کا201 واں یونٹ ناقابل معافی جرم ھے۔ جسکی انتہائی سنگین سزا یہ کہ اگر غلطی سے 200 سے اوپر 1 یونٹ بھی چلا گیا تو اگلے چھ ماہ تک حکومت آپ کو ایسی ھولناک سزا دیتی ھے جیسے آپ نے بجلی کا استعمال نہیں، بلکہ قومی خزانہ لوٹ لیا ھو۔
دنیا بھر میں تمام حکومتیں عوام کو ریلیف فراھم کرتی ہیں، اور ھمارے ملک میں ھر بار اور ھر بجٹ میں صرف یہ فیصلہ ھوتا ھے کہ:--
"اس بار عوام کو کس سلیب میں رکھنا ھے"
کس طرح سے مزید پیسے ان سے نکلوانے ہیں ٫اب عوام کی حالت یہ ھو چکی ھے کہ لوگ گھر میں خوشی یا غمی سے زیادہ میٹر کی ریڈنگ بار بار جا کر چیک کر رھے ھوتے ہیں کہیں اس آفت کا شکار نہ ھو جائیں۔
یہی ھمارے ملک میں ھم سب عوام کے لیئے ھر ماہ چلنے والی اصل( Horror Movie) ھے جو …
بل آنے کے دنوں سے شروع ھوتی ھے اور اگلے 6 ماہ تک جاری رھتی ھے۔

19/05/2026

‏کچھ لوگ آپکے دماغ کی ضرورت ہوتے ہیں اور کچھ آپکے دل کی احتیاج ہوتے ہیں۔لیکن کوئی ایک شخص ہوتا ہے جو آپکی کل ضروریات کا خلاصہ ہوتا ہے آپکی سوچ کو روشنی بخشتا اور دل کو غذا۔ 💙
—————————————
هناك أشخاص يحتاجهم عقلك
وهناك أشخاص يحتاجهم قلبك
وهناك شخص يلخص لك كل أحتياجاتك فيستنير به عقلك ويتغذى به قلبك

23/04/2026

ناکام لوگ جیسے ہی پیسہ کمانا شروع کرتے ہیں سب سے پہلے گاڑی اور گھر پر لگا دیتے ہیں، جبکہ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے

جہاں اصل فیصلہ ان کی پوری زندگی کا رخ بدل دیتا ہے 🚗🏠

وہ سمجھتے ہیں کہ یہی کامیابی ہے — نئی گاڑی، خوبصورت گھر اور لوگوں کی تعریف، مگر حقیقت میں یہ سب خرچ ہے جو پیسہ واپس نہیں لاتا ⚠️

اگر وہی پیسہ کسی کاروبار، سکل یا ایسےٹس میں لگایا جاتا تو وہی پیسہ بار بار بڑھ کر آتا اور وقت کے ساتھ ایک مضبوط انکم سسٹم بن جاتا 💸

امیر لوگ پہلے پیسے کو کام پر لگاتے ہیں، وہ بزنس بناتے ہیں، انویسٹ کرتے ہیں اور پھر اسی پیسے سے اپنی لائف اسٹائل اپگریڈ کرتے ہیں 🔄

جبکہ عام لوگ پہلے لائف اسٹائل اپگریڈ کرتے ہیں اور بعد میں سوچتے ہیں کہ اب انکم کیسے بڑھے، یہی الٹا طریقہ انہیں ہمیشہ پھنسائے رکھتا ہے 💡

یاد رکھو گاڑی اور گھر ضروری ہیں مگر صحیح وقت پر، جب آپ کی انکم اتنی مضبوط ہو کہ یہ چیزیں آپ پر بوجھ نہ بنیں بلکہ آسانی سے افورڈ ہو جائیں 🔑

اصل کامیابی وہ ہے جہاں آپ کے پاس انتخاب ہو — آپ چاہیں تو آج خرید لیں، نہ کہ مجبوری میں قرض لے کر خریدنا پڑے 🚀

کیا آپ بھی پہلے لائف اسٹائل اپگریڈ کرنے کا سوچتے ہو یا پہلے انکم کا سسٹم مضبوط کرنے کا؟ 🤔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00