Tafseer e Quraan

Tafseer e Quraan

Share

22/06/2025

*_"Tafseer Surat-ul-Waqiah Verse #: 092-096"_*
*--------------------------------------------*
*🫐..❀تفسیرِ مبارکہ کے موضوعات❀..🫐*
*--------------------------------------------*
- مرنے والوں کے تین گروہ اور ان کی جزاء:
- تسبیح کرنے کا حکم:
*--------------------------------------------*
*◉...❁✾ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" ✾❁...◉*
*--------------------------------------------*

📮👈 وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ (۹۲) فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ (۹۳) وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ (۹۴) اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ (۹۵) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ (۹۶)

*🌱👈 تَرجَمَۂِ کَنْزُالعِرفَانْ شَرِیْفْ وَ تَفْسِیْر صِرَاطُ الْجِنَانْ شَرِیْفْ:*

اور اگر مرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو۔ تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ۔ اور بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔ یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے۔ تو اے محبوب! تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔

*🌸👈 { وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ: اور اگرمرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو۔ }*

اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو جو کہ بائیں جانب والے ہوں گے تو اس کے لئے *(آخرت میں)* کھولتا ہوا گرم پانی تیار کیا گیا ہے اور اسے جہنم کی بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۲-۹۴، ۴/۲۲۵)

*📿👈 { اِنَّ هٰذَا: یہ بیشک۔}*

یعنی مرنے والوں کے اَحوال اور جو مَضامین اس سورت میں بیان کئے گئے، اللہ تعالیٰ کے اولیاء کے لئے تیار کی گئی جن نعمتوں اور اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کے لئے تیار کئے گئے جن عذابات کا ذکر ہوا اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت کے جو دلائل بیان ہوئے، یہ بے شک اعلیٰ درجے کی یقینی بات ہے اور اس میں تَرَدُّد کی کوئی گنجائش نہیں۔

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۵، ۴/۲۲۵)

*🍁👈 { فَسَبِّحْ: تو اے محبوب! تم پاکی بیان کرو۔}*

حضرت عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: جب یہ آیت *’’فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ‘‘* نازل ہوئی تو سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: *’’ اسے اپنے رکوع میں داخل کرلو"* اور جب یہ آیت *’’سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلٰی‘‘* نازل ہوئی تو فرمایا اسے اپنے سجدوں میں داخل کرلو۔

(ابوداؤد، کتاب الصلاۃ، باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ، ۱/۳۳۰، الحدیث: ۸۶۹)

*🎋👈 اس آیت سے ثابت ہوا کہ رکوع و سجود کی تسبیحات قرآنِ کریم سے ماخوذ ہیں*

*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/tafseeriquraan*
*YouTube Channel:*
*https://youtube.com/c/tafseerequraan*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضانِ تفسیر القرآن جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

22/06/2025

*_"Tafseer Surat-ul-Waqiah Verse #: 060-061"_*
*--------------------------------------------*
*🫐..❀تفسیرِ مبارکہ کے موضوعات❀..🫐*
*--------------------------------------------*
- موت کا تقرر اور قدرتِ الہی:
- انسان کو کہیں بھی اور کسی بھی وقت موت آ سکتی ہے:
*--------------------------------------------*
*◉...❁✾ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" ✾❁...◉*
*--------------------------------------------*

📮👈 نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ (۶۰) عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ (۶۱)

*🌱👈 تَرجَمَۂِ کَنْزُالعِرفَانْ شَرِیْفْ وَ تَفْسِیْر صِرَاطُ الْجِنَانْ شَرِیْفْ:*

ہم نے تمہارے درمیان موت مقرر کردی اور ہم پیچھے رہ جانے والے نہیں ہیں ۔ اس سے کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہیں ان صورتوں میں بنا دیں جن کی تمہیں خبر نہیں ۔

*🌸👈 { نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ: ہم نے تمہارے درمیان موت مقرر کردی۔}*

اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی حکمت اور مَشِیَّت کے تقاضے کے مطابق تم میں موت مقرر کر دی اور تمہاری عمریں مختلف رکھیں، اسی لئے تم میں سے کوئی بچپن میں ہی مر جاتا ہے، کوئی جوان ہو کر، کوئی بڑھاپے اور جوانی کے درمیان عمر میں اور کوئی بڑھاپے تک پہنچ کر مر جاتا ہے، الغرض جو ہم مقدر کرتے ہیں وہی ہوتا ہے۔ اور ہم اس بات سے پیچھے رہ جانے والے *(بے بس)* نہیں ہیں کہ تمہیں ہلاک کر کے تم جیسے اور بدل دیں اور تمہیں مَسخ کرکے بندر، سور وغیرہ کی ان صورتوں میں بنا دیں جن کی تمہیں خبر نہیں ۔ جب یہ سب ہماری قدرت میں ہے تو تمہیں دوبارہ پیدا کرنے سے ہم عاجز کس طرح ہو سکتے ہیں ؟

(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۰-۶۱، ۴/۲۲۱، مدارک، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۰-۶۱، ص۱۲۰۲، ملتقطاً)

*📚👈 انسان کو کہیں بھی اور کسی بھی وقت موت آ سکتی ہے:*

اس آیت سے معلوم ہوا کہ انسان کو موت کسی بھی وقت آ سکتی ہے اور کسی کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ بڑھاپے میں ہی موت کا شکار ہو بلکہ بھری جوانی میں اور مُتَوَسّط عمر میں بھی موت اپنے پنجے گاڑ سکتی ہے اور اس کیلئے کوئی جگہ بھی خاص نہیں بلکہ کہیں بھی آ سکتی ہے اور اس سے کسی صورت فرار ہونا بھی ممکن نہیں نیز کسی کو بھی اس بات کی خبر نہیں کہ اس کی موت کب اور عمر کے کس حصے میں اور کہاں پر آئے گی، لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ ہر وقت نیک اعمال میں مصروف رہے، اپنی لمبی عمر پر بھروسہ نہ کرے اور آخرت کی تیاری سے کسی بھی وقت غفلت نہ کرے ۔

*🍁👈 حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:*

’’دنیا میں ایسے رہو گویا تم مسافر ہو یا راہ گیر اور اپنے آپ کو قبر والوں میں سے شمار کرو۔"

*(مشکاۃ المصابیح، کتاب الرقاق، باب الامل والحرص، الفصل الاول، ۲/۲۵۹، الحدیث: ۵۲۷۴)*

🪻👈 حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:

*’’تمہارے درمیان میری مثال اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قوم کو نصیحت کرنے والا ہے ،اس نے قوم کے پاس آ کر کہا: میں ڈرانے والا ہوں اور موت حملہ آور ہونے والی ہے اور قیامت وعدے کی جگہ ہے۔"*

(معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ: احمد، ۱/۳۸، الحدیث: ۸۶)

*🍒👈 حضرت حسن بصری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے وعظ کے دوران فرماتے:*

’’جلدی کرو، جلدی کرو، کیونکہ یہ چند سانس ہیں، اگر رک گئے تو تم وہ اعمال نہیں کر سکو گے جو تمہیں اللہ تعالیٰ کے قریب کر سکتے ہیں ۔اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو اپنی جان کی فکر کرتا ہے اور اپنے گناہوں پر روتا ہے۔"

(احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثانی، بیان المبادرۃ الی العمل۔۔۔ الخ، ۵/۲۰۵)

*🥥👈 حضرت فضیل رقاشی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:*

اے فلاں ! لوگوں کی کثرت کے باعث اپنے آپ سے غافل نہ ہو کیونکہ معاملہ خاص تم سے ہو گا ان سے نہیں اور یہ نہ کہو کہ میں وہاں جاتا ہوں اور وہاں جاتا ہوں، اس طرح تمہارا دن ضائع ہو جائے گا اور موت تمہارے اوپر مُتَعَیَّن ہے اور جتنی جلدی نئی نیکی پرانے گناہ کو تلاش کر کر کے پکڑتی ہے اتنی جلدی تم نے کسی کو پکڑتے نہ دیکھا ہو گا۔

*(احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثانی، بیان المبادرۃ الی العمل۔۔۔ الخ، ۵/۲۰۶)*

*⎙ ⌲*
*ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ*
*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*Whatsapp Contact:*
*https://wa.me/message/CZV6UOLTNWP4N1*
*page:*
*https://fb.me/tafseeriquraan*
*YouTube Channel:*
*https://youtube.com/c/tafseerequraan*
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضانِ تفسیر القرآن جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


NLC By Pass, Main Khanewal Road
Multan