Nofap Health

Nofap Health

Share

06/06/2023

نوفیپ گروپس میں بہت سے بھائی صرف اللہ کی رضا کے لیے پریشان لوگوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ لیکن ان گروپس میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کسی کی پریشانی والی پوسٹ دیکھ کر یا تو اسے انباکس میں بلاتے ہیں یا خود اس بندے کے واٹس ایپ یا فیس بک انباکس میں آجاتے ہیں اور جعلی دوائیاں بیچتے ہیں۔

آج ایک کم عمر لڑکے نے واٹس ایپ پر بتایا کہ ایک حکیم صاحب اسے 5000 روپے میں ایک تیل بنا کر دیں گے جو نفس کو ایک انچ لمبا کرے گا۔ (اس تیل کی اصل قیمت 6000 تھی لیکن اس لڑکے کو 1000 کا سپیشل ڈسکاؤنٹ ملا تھا)۔ میں نے اس نوجوان کو سمجھایا کہ نفس کا سائز بڑھانے کی کوئی دوائی دنیا میں موجود نہیں اور یہ بات بہت سے مستند ڈاکٹر کہہ چکے ہیں۔ لہذا ایسے فراڈ انسان سے دور رہے۔

اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے جو بھولے بھالے نوجوانوں کو لوٹتے ہیں۔ خدا کے لیے اس سائز کے احساسِ کمتری سے نکل آئیے۔ جنسی اعضاء کا بڑا سائز تو بہت سے جانوروں کے پاس بھی ہے لیکن اس سے وہ انسان سے افضل نہیں ہوجاتے۔ اللہ رب العزت نے آپ کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ اپنی جگہ اور مقام کو پہچانیے۔

کبھی بھی کوئی بندہ انباکس بلائے اور دوائی بیچنے کی بات کرے تو اس سے دور رہیں۔ اگر علاج کی کوئی ضرورت ہو بھی تو کسی مستند ڈاکٹر سے اس کے کلینک یا ہسپتال جا کر ملیے تاکہ آپ دوبارہ مل کر اپنی پراگریس بتا سکیں۔

انباکس میں دوائی بیچنے والے زیادہ تر لوگوں کا نہ کوئی تو مستقل اتا پتہ ہے نہ ٹھکانہ۔ آپ کا جسم اور صحت بہت قیمتی ہے۔ اس پہ تجربات نہ کیجیے۔

Want your practice to be the top-listed Clinic in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan