GHS Rasool Pur Shujabad
29/01/2026
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
گورنمنٹ ہائی سکول رسول پور کے نہایت قابل، محنتی اور باصلاحیت استاد محمد علی شیر نے کامیابی کے ساتھ ایچ ڈی کا ڈیفنس مکمل کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی۔
ان کی یہ شاندار علمی کامیابی ہمارے سکول، معزز اساتذہ کرام اور طلبہ کے لیے باعثِ فخر ہے اور پورے علاقے کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ ان کی یہ کامیابی تعلیمی میدان میں مزید بہتری، رہنمائی اور ترقی کا سبب بنے گی۔
اللہ تعالیٰ انہیں علم، خدمت اور کامیابی کے سفر میں مزید بلند مقام عطا فرمائے۔ آمین
🌸
رانا سکندر، صوبائی وزیر تعلیم، نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی مدت میں ایک ہفتہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق اب یہ ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے۔ یہ اقدام شدید سردی کے پیش نظر طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
24/10/2025
خوش آمدیدجناب اصغر خان صاحب
آپ کی آمد گورنمنٹ ہائی سکول رسول پور کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ایک خوشگوار اور بامقصد تعلیمی سفر کے منتظر ہیں۔
آپ کی علمی قابلیت،تدریسی مہارت اور تجربے سے ہمارے طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی ماحول کو ایک نئی سمت ملے گی۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ نہ صرف نصاب کی تدریس میں بہترین کردار ادا کریں گے بلکہ طلبہ کی تربیت، اخلاقیات اور شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
آپ کی رہنمائی اور مثبت سوچ ہمارے ادارے کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی۔ گورنمنٹ ہائی سکول رسول پورکی پوری ٹیم اور طلبہ آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، ہمت اور کامیابی عطا فرمائے۔
آمین۔
31/08/2025
Welcome back to our shining Stars.❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Multan
Opening Hours
| 09:00 - 15:00 |