DRH News

DRH News

Share

06/03/2026

دنیاپور روڈ 18پل اور حسیناچوک کے درمیان ایل پی جی گیس سلنڈروں سے بھرا شہزور ڈالا حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا گاڑی کا توازن بگڑنے کے باعث پیش آیا

خوش قسمتی سے ڈالا میں موجود گیس سلنڈر خالی تھے جس کے باعث کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا

حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی

واقعہ کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریفک متاثر رہی جبکہ مقامی افراد نے گاڑی کو سیدھا کرنے میں مدد کی۔
رپورٹ: وقار ہنجرا
ڈی آر ایچ نیوز
DRH News

05/03/2026

دنیاپور روڈ پر پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، 18 پل اور حسینا چوک دکانوں کے باہر سامان رکھنے پر 1ہزار سے 5ہزار تک کہ جرمانے

دکانداروں کے مطابق مختلف دکانوں کو 1ہزار سے 5ہزار روپے تک جرمانے کیے گئے حسیناچوک پوسٹ میں دی گئی تصویر ایک فرنیچر کی دکان کے مالک کو دکان کے باہر سامان رکھنے پر 1ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

اسی طرح دنیاپور روڈ 18 پل پر واقع ظفر چکن شاپ کو مرغی کے گوشت کی قیمت سرکاری ریٹ سے 20 روپے زیادہ لینے پر 1ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

دکانداروں کا کہنا ہے کہ دکان کے باہر سامان رکھنے پر کارروائی کی جا رہی ہے، اس میں کریانہ اسٹور، فرنیچر کی دکانیں، سبزی فروش، موٹر سائیکل مستری اور دیگر دکاندار شامل ہیں جو دکان کے باہر سامان رکھ کر کاروبار کرتے ہیں یا سایہ کے لیے شیڈ وغیرہ بناتے ہیں

مقامی افراد کے مطابق پیرا فورس کی کارروائیوں سے دنیاپور روڈ پر تجاوزات کے خاتمے میں واضح بہتری آئی ہے اور سڑک پر آمدورفت بھی بہتر ہو رہی ہے۔
رپورٹ: وقار ہنجرا
ڈی آر ایچ نیوز
Fecbook Page
https://www.facebook.com/share/1AeLsNTCSS/
DRH News

20/02/2026

دنیاپور روڈ بستی ملوک چک 14 فیض چار قتل کیس کا فیصلہ، ملزم کو 5 بار سزائے موت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چک نمبر 14 فیض میں پیش آنے والے چار قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد وارث کو پانچ بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

8 اگست 2025 کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملزم نے اپنی بیٹی اور تین کمسن نواسے نواسی کو قتل کیا تھا

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت سزا سنائی گئی

ڈی ایس پی مہر ناصر کے مطابق عدالت میں شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر جرم ثابت ہوا جس کے بعد فیصلہ سنایا گیا

ورثا نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے انصاف کی فراہمی قرار دیا، جبکہ شہری حلقوں نے فیصلے کو عبرتناک مثال قرار دیا ہے۔
رپورٹ: وقار ہنجرا
ڈی آر ایچ نیوز
DRH News

20/02/2026

جند دن پہلے دنیاپور روڈ حسیناچوک پر ٹریفک حادثے میں 12ایم آر کا رہائشی محمد سمیع شدید زخمی ہوا تھا جس کیلئے B, Negative Blood کی نشر ہسپتال میں اشد ضرورت ہے جو بھائی بلڈ دینا چاہتا ہو رابطہ کریں۔شکریہ
Muhammad Tariq
03051787707

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


News
Multan