UpNext Pakistan

UpNext Pakistan

Share

30/05/2026

ٹیکنالوجی کا غلط استعمال، قائدِ اعظم کی اے آئی فوٹو والا جعلی نوٹ مارکیٹ میں آگیا، ویڈیو وائرل

26/05/2026

تمام اہل اسلام کو حج مبارک

22/05/2026

8 سالہ پاکستانی نژاد بچے نے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی ویب سائٹ پر موجود ایک غلطی پکڑ کر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچے نے NASA کی ایک پوسٹ میں ’’Explore Jupiter‘‘ کے بجائے غلطی سے لکھا گیا ’’Expor Jupiter‘‘ دیکھ لیا۔ لفظ ’’Explore‘‘ میں حرف ’’L اور E‘‘ غائب تھا، جس کی نشاندہی بچے کے والد مسرت علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خوشگوار انداز میں کی۔

انہوں نے مذاقاً اسے ایک ’’اہم مشن اپڈیٹ‘‘ قرار دیا، جس پر NASA نے بھی دوستانہ انداز اپناتے ہوئے جواب دیا، ’’نشاندہی کا شکریہ، ہم فوراً اس حرف کو درست کر رہے ہیں۔‘‘

بچے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا خلا، راکٹس اور خلائی مشنز میں غیرمعمولی دلچسپی رکھتا ہے اور مستقبل میں خلاباز بننے کا خواب دیکھتا ہے۔ ناسا کے جواب نے بچے کی خوشی مزید بڑھا دی، اور اب وہ یہ دلچسپ واقعہ اپنے اسکول میں فخر سے سنانے کے لیے پُرجوش ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے بچے کی باریک بینی اور ذہانت کو خوب سراہا۔ کئی افراد نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ بچہ NASA کی غلطیاں درست کر رہا ہے، کل شاید مریخ مشن کی قیادت کرتا نظر آئے۔

Disclaimer: This news is based on social media posts and publicly shared online interactions.This image created by AI.

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan