Crime Update Multan
ملتان میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی جانب سے دریائے چناب پر بڑی سطح کی عملی مشقیں، ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی اور مختلف اداروں کی بھرپور شرکت۔
ہیڈ محمد والہ پل کے قریب ہونے والی پری فلڈ موک ایکسرسائز میں ریسکیورز نے کشتیوں، تیراکی اور غوطہ خوروں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر نواز نے ریسکیو 1122 کی تیاریوں کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
(VO):
حکومت پنجاب، پی ڈی ایم اے اور سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ملتان نے دریائے چناب کے مقام ہیڈ محمد والہ پل کے قریب ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی قیادت میں ہونے والی ان عملی مشقوں میں ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، لائیوسٹاک، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے اور فیلڈ ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا جبکہ غوطہ خوروں نے ڈوبتے افراد کو بچانے کی مہارتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر نواز نے مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ، وسائل کی جانچ اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنانا ہے، جبکہ ریسکیو 1122 ہر قسم کی ایمرجنسی میں عوام کی بروقت مدد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Bhawalpur Road Bypass Chok
Multan
60600