Right Way Digital Exchange

Right Way Digital Exchange

Share

Photos from Right Way Digital Exchange's post 30/05/2024

السلام علیکم
جانشین سلطان الفقر حضرت
صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب کا کمال
اج ہر مسلمان بھائی کی زبان پر یہی الفاظ ہیں کہ کاش عالم اسلام متحد ہو جاتا ،کاش یہ امت مسلمہ ایک جھنڈے تلے جمع ہو جاتی، اور کاش عالم اسلام کے درمیان اتحاد اور اتفاق پیدا ہو جاتا تاکہ اغیار ہمارے اوپر ظلم نہ کرتے تو میرے بھائیو امت مسلمہ کا اتحاد اور تمام مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنا کوئی اتنا اسان نہیں تھا کہ جیسے ایک شادی کے لیے دعوت نامے بھیج دیے جاتے ہیں اور دوسرے دن لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنا تن من دھن اپنے تمام اسباب اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے پڑتے ہیں اور بہت سی قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور اگر اج دیکھا جائے تو امت مسلمہ کا اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے اور تمام مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کے لیے بغیر کسی رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر مذہبی اور لسانی ہو قومی تفریق کے آج واحد ایک ہی پرسنیلٹی ایک ہی شخصیت ہے جو برسرپیکار نظر اتی ہے اور اس کا نام ہے
♥️صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب♥️
اپ نے اپنی کھیلوں کے ذریعے اپ نے اپنی جماعت کے ذریعے اپ نے اپنے ریسرچ بیس تھنک ٹینک مسلم انسٹیٹیوٹ کے ذریعے اپ نے العارفین پبلیکیشنز کے ذریعے اپ نے ماہنامہ مراةالعارفین کے ذریعے ایک ہی کوشش کی ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتفاق اور اتحاد پیدا کیا جا سکے اور تمام مسلمانوں کو ایک ہی لڑی میں پرویا جا سکے تو ماشاءاللہ خاطرخواہ بہت سی کامیابیاں بھی نصیب ہو رہی ہیں اور امت مسلمہ کے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا ہوتا نظر بھی ا رہا ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ یہ محنت یہ سٹرگل رنگ لائے گی اور ایک بار پھر اسلام فاتح ہوگا اور مسلمان فاتح ہوں گے۔

23/05/2024

صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے پاس آپ کو کوئی اعتراض نہیں ملے گا۔
وہ کہتے ہیں گھوڑے پالتے ہیں۔
کیا گھوڑا پالنا شرعا ناجائز ہے؟
وہ کہتے ہیں موٹر سپورٹس کرتے ہیں
کیا اسلام کسی بھی مثبت کھیل سے منع کرتا ہے؟
وہ کہتے ہیں امیرانہ لائف سٹائل ہے
کیا اسلام اچھا پہننے اور اچھا استعمال کرنے سے منع کرتا ہے؟
وہ کہتے ہیں سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں
کیا سوشل میڈیا کو اسلام کا پیغام پہنچانے کیلئے استعمال کرنا ناجائز ہے؟
غرض جتنے بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں سب کا شرعا جواب موجود ہے۔
آپ صاحبزادہ سلطان صاحب کے کسی بھی فالور سے ملیں اور اس سے صاحبزادہ صاحب کے بارے پوچھیں
وہ آپ کو ان کی کشف و کرامات کی کوئی ایک بات کا ذکر نہیں کرے گا،
وہ آپ کو صاحبزادہ صاحب کے روایتی پیری مریدی کے قصے نہیں بتائے گا،
وہ آپ کو سالوں سے چلے آتے جمود و تعطل کا شکار خانقاہی نظام جیسا کچھ نہیں کہے گا
بلکہ
وہ آپ کو بتائے گا کہ کس طرح صاحبزادہ سلطان صاحب نے اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے پلیٹ فارم سے قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیائے کاملین کی تعلیمات سکھائی اور ایسے انداز سے سکھائی کہ ان کے وجودوں اور کردار میں رائج کر دیں
وہ آپ کو بتائے گا کہ کس طرح صاحبزادہ سلطان صاحب نے درس و تدریس کے روایتی طریقہ کار کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق جدت سے ہمکنار کیا اور دارالعلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باھو سلطان کے مدارس سے تعلیم پانے والے نوجوانان ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے نا صرف آگاہ ہیں بلکہ اس پر واضح موقف رکھتے ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب کے دئے ہوئے درس حیات نے انہیں فرقہ واریتی تعصب اور گروہ بندی سے نکال کر ملت واحدہ ہونے کا منشور عطا کیا۔
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے ایک بین الاقوامی مسلم تھنک ٹینک کی بنیاد رکھی اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز جن میں
کشمیر
فلسطین
برما اور دیگر مسلم ممالک پر کئے جانے والے مظالم
جن میں
آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ناموس رسالت پر ہونے والے حملوں کے تدارک
اور اسلام و مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کیلئے ایک موثر آواز اٹھائی اور اس پلیٹ فارم پر دنیا بھر کی یونیورسٹیوں اور دیگر مدبرین و مفکرین کے ساتھ ان مسائل کو ناصرف اجاگر کیا بلکہ غیر مسلموں پر یہ باور کروایا کہ مسلمان امن پسند ہیں اور ان کے مسائل پر دنیا کے اداروں کو توجہ دینی چاہیئے
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے روایتی پیروں کی طرح اپنے اسلاف کی کرامات کو مشہور کرنے کی بجائے سلطان العارفین حضرت سلطان باھو رح، سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رح اور دیگر اولیائے کاملین کی کتب کے اردو و انگریزی تراجم کروائے اور ان کو عوام الناس تک پہنچانے کا انتظام کیا
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے اولیائے کامیلن کی تعلیمات پر مبنی قرآن مجید، حدیث مبارکہ اور سنت مبارکہ کی تعلیمات پر مبنی ماہانہ مجلہ پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کا انتظام فرمایا جس میں
قرآن نمبر
سیرت نمبر
ختم النبوت نمبر
ذوالنورین نمبر
امام جعفر صادق نمبر
امام ابو حنیفہ نمبر
تعلیمات غوثیہ نمبر
اور آئمہ و مجتہدین نمبرز پوری ریسرچ سے شائع کروائے
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے روایتی گدی نشینی کی بجائے اقبال کے شعر
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
کو کس طرح پورا کیا اور دنیا بھر میں سفر کر کے وہاں اس پیغام کو پہنچایا
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے خانقاہ کے ساتھ چندے کے بکسوں کی بجائے
ڈیری فارم اور ایگریکلچر فارم بنائے، کھیتی باڑی جیسے مقدس پیشے کو اپنایا
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے انبیاء و اولیاء کے طریق پر چلتے ہوئے گھوڑوں کو پالنے کا بہترین بندوبست کیا اور گھڑ سواری و نیزہ بازی جیسے قدیم اسلامی روایتی کھیل کو آج کے دور میں بھی قائم رکھا ہوا ہے
وہ آپ کو بتائے گا کہاس قدیم اسلامی روایتی کھیل کے ساتھ ساتھ جدید کھیل موٹر سپورٹس میں بذات خود صاحبزادہ سلطان صاحب نے نا صرف حصہ لیا بلکہ اس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب روایتی درویشی کی بجائے دور جدید کے تقاضوں سے آہنگ نظام کو رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں جو دور جدید کے تقاضوں کو اسلامی طرز حیات کے مطابق پورا کرے
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے پہلے ہی دن ان کو اللہ کے ذاتی اسم کا ذکر عطا کر کے نکتہ توحید کا ادراک عطا کیا
وہ آپ کو بتائے گا کہ صاحبزادہ سلطان صاحب نے پہلے ہی دن ان کو عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تلقین عطا کر کے سیرت طیبہ پر زندگی گزارنے کا درس دیا
وہ آپ کو بتائے گا کہ اسے محبت اہل بیت، طریق اصحابہ کرام، تاریخ اسلام، اسلاف کی محبت و نسبت روحانی اور اولیائے اللہ کا درس محبت امن و بھائی چارہ عطا کیا گیا ہے جس کی بدولت وہ ہر شخص کو الخلق العیال اللہ جانتا ہے
الغرض
یہ چند ایک چیزیں جو عام آدمی سوچتا ہے اس بارے لکھنے کی جسارت کی ہے۔ صاحبزادہ سلطان صاحب نے ہر شعبہ حیات کو اپنے افکار اور کردار سے اپنا گرویدہ بنایا ہے۔ آپ کو ایک بار صاحبزادہ سلطان صاحب کے بارے میں تعصب کی عینک اتار کر جاننے کی ضرورت ہے اور ایک بار ان سے ملنے کی ضرورت ہے۔
ایسی شخصیت اس قوم و ملت کیلئے یقینا اللہ کا کرم ہے۔ جس کے پاس واضح راہ کی رہنمائی موجود ہے۔

Want your business to be the top-listed Finance Company in Model Town?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Model Town
54700