Toppearl

Toppearl

Share

31/08/2025

Give Away Red packet

BPO8PWA0QO

02/07/2025

تمہاری خاطر نقاب اوڑھوں
نہ گھر سے نکلوں
اکیلے جی لوں
زباں پہ اپنی قفل لگاؤں
کبھی اکیلے نہ گنگناؤں
میں سج سنور کے تمہاری خاطر
میں روز تم کو سُخن سناؤں

چلو یہ مانا
چلو یہ مانا
میں سب کروں گی
تمہارے سارے حکم سنوں گی
مگر بتاؤ
کہ میری خاطر
نگاہ جھکا کہ کیا تم چلوگے؟

بتاؤ ناں !!! تم
یہ کر سکو گے؟

کسی حسینہ کو راہ چلتے
نہیں تکو گے؟
کہو ناں یہ اب نہیں کہ تکو گے ؟

کبھی تمہاری کوئی پرانی
مزاج یکساں سا رکھنے والی
کوئی پڑوسن ملے کہیں تو
نہیں رکو گے
یہ زندگی میں جو ابتری ہے
یہ کام سارا جو دفتری ہے
اگر میں تھوڑی خفا رہوں تو
یہ رک سکے گا؟
تو میری خاطر
دو چار دن ہی
بتاؤ ناں !!! کیا یہ چھوڑ دو گے؟

یہ سانسیں میری ، یہ میری نیندیں
نیت یہ میری، میرے ارادے
کبھی کے تم کو یہ سونپ ڈالے
چلو اگر یہ تمہاری ضد ہے !!!
شناختیں بھی میں سونپ دوں گی

مگر بتاؤ !!!
تمہارے دن رات کی لگن میں
میں کس قدر حصہ دار ٹھہری
تمہاری سانسوں
تمہارے جذبوں
تمہاری خواہش
تمہارے پیسوں
میں میں کہاں ہوں گی

یہ زندگی میں جو ابتری ہے
یہ کام سارا جو دفتری ہے
جو ماہ چاہت کا فروری ہے
کیا مجھ کو اِن سب پہ برتری ہے؟
یا سارے جذبے یہ پیار تیرا
ہے سب حقیقت
یا سرسری ہے؟ 💗

25/02/2025

اگر وہ موسم مزاج تم کو کہیں ملے تو
یہ اس سے کہنا کہ لوٹ آئے
اسے پیامِ بہار دے کر بس اتنا کہنا
خزاں کا موسم گزر چکا ہے
اسے بتانا وہ بد نصیبی کا ایک کانٹا
کبھی جو تلوے میں چبھ گیا تھا نکل چکا ہے
کہ وقت کروٹ بدل چکا ہے
ملول و بوجھل اداس شامیں بھی
اب تبسم سے آشنا ہیں
وہ مضمحل اور خموش راتیں بھی
اب تکلم سے آشنا ہیں
اسے بتانا کہ زندگی اک یقین ہے
اب گماں نہیں ہے
کہ آج شمعوں کی رقص کرتی ہوئی لووں میں
سنہرے خوابوں کی روشنی ہے
دھواں نہیں ہے
کبھی صدائیں بھی بے نوا تھیں
اور اب خموشی بھی اک سخن ہے
قبا پہ دن کی ہے کوئی دھبہ
نہ شب کا دامن ہی پرشکن ہے
اسے بتانا کہ زرد موسم گزر گیا ہے
مگر اسے تم یہ مت بتانا
کہ جس میں ہجرت لکھی تھی اس نے
وہ ایک لمحہ دل و نظر میں ٹھہر گیا ہے

طارق قمر
Sakhawat Ali

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Mirpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Mirpur