Subha Swat

Subha Swat

Share

08/06/2026

مٹہ شکردرہ شیدلہ: افضل گجر کا لاشوں کے ہمراہ احتجاج، مرکزی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

08/06/2026

گزشتہ رات مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں افضل گجر پر فائرن گ کا واقعہ ہوا تھا جس میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا اس ویڈیو میں دیکھیں

Photos from Subha Swat's post 07/06/2026

جمیعت اساتذہ کرام سوات کے جانب سے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی تحریک کا اعلان۔
امانکوٹ، سوات: ​آج ضلعی سیکرٹریٹ امان کوٹ میں مولانا میاں نور بادشاہ صاحب کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں اساتذہ برادری کی مشکلات اور ان کے جائز مطالبات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا ماننا تھا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
​اساتذہ کی جانب سے طے پایا گیا کہ صوبائی بجٹ کے موقع پر اسمبلی ہال کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی ہے، جس کے تحت ضلع سوات کی ہر تحصیل سے 'فلائنگ کوچز' کے ذریعے اساتذہ کی بڑی تعداد احتجاجی مقام تک پہنچے گی تاکہ ان کی آواز کو مؤثر انداز میں ایوانوں تک پہنچایا جا سکے۔
​اجلاس کے دوران ذمہ داران اور اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی جانی و مالی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
اس تحریک کو مزید مستحکم اور منظم بنانے کے لیے انہوں نے ایک رابطہ مہم کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد اساتذہ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا ہے۔
​یہ جدوجہد صرف مطالبات کی تکمیل تک محدود نہیں، بلکہ یہ اساتذہ کے وقار اور ان کی تنظیم کو فعال بنانے کا ایک عزم بھی ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Mingora?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Mingora
19000