Toru

Toru

Share

30/04/2026

followers

23/04/2026

گھر میرا گھر کی چھت میری - سولر میرا سولر پر خرچ کی گئی رقم میری-سورج اللہ کا اللہ میرا -
میں نیپپرا سے سولر لگانے کی اجازت کیوں لوں اور اجازت اگر لوں بھی تو اجازت لینے کی فیس کیوں بھروں؟ ؟

23/04/2026

ارباب نیاز اسٹیڈیم میں اسمبلی سیاست یا سنجیدگی کا جنازہ؟

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسٹیڈیم میں بلانے کا فیصلہ سیاسی بصیرت نہیں بلکہ غیر سنجیدہ طرزِ حکمرانی کی واضح مثال ہے اسمبلی کوئی جلسہ گاہ نہیں، بلکہ قانون سازی، عوامی مسائل کے حل، روزگار، صنعتوں، تعلیم اور امن و امان پر فیصلوں کی جگہ ہوتی ہے گراؤنڈ کھیل کود کیلئے ہوتے ہیں، آئین سازی اور پالیسی سازی کیلئے نہیں

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت، جس کی قیادت سہیل آفریدی کر رہے ہیں، گزشتہ 14 سالوں میں عوام کو ترقی کے بجائے دھرنوں، جلوسوں اور نمائشی سیاست میں الجھائے رکھے ہوئے ہے۔ صوبے میں نہ صنعتیں لگیں، نہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، نہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی

قیدی 804 کا معاملہ عدالتوں کا ہے، اسمبلی کا نہیں۔ لیکن عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اسٹیڈیم اجلاس جیسے اقدامات سامنے لائے جا رہے ہیں تاکہ حکومتی ناکامیوں، بدانتظامی اور کرپشن سے توجہ ہٹائی جا سکے

یہ بدقسمتی ہے کہ صوبہ آج بھی تعلیم، صحت، روزگار اور امن جیسے بنیادی مسائل سے دوچار ہے، جبکہ حکومت نمائشی سیاست میں مصروف ہے۔ عوام کو شعور دینا ہوگا کہ اسمبلی تماشہ گاہ نہیں بلکہ عوامی امانت ہے

اسٹیڈیم میں اسمبلی نہیں،
اسمبلی میں عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں

Want your business to be the top-listed Media Company in Mardan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Mardan
23200