Knowledge and wisdom
14/06/2026
Pakistan budget Glance
*بخدمت جناب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا (CM KPK) / معزز اراکینِ کابینہ و ایم پی ایز*
*موضوع:* ہائرڈ پرائمری ٹیچرز کی تنخواہوں میں اضافہ اور بروقت ادائیگی کے حوالے سے درخواست
جناب عالی!
ہم، خیبر پختونخوا کے ہائرڈ پرائمری ٹیچرز، نہایت ادب کے ساتھ آپ کی خدمت میں یہ گزارش پیش کرتے ہیں کہ ہم تمام اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، کوالیفائیڈ اور میرٹ کی بنیاد پر پراپر چینل کے ذریعے تعینات کیے گئے ہیں۔ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں اور ذمہ داری کے ساتھ نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے اس وقت ہماری موجودہ تنخواہ صرف 25,000 روپے ماہانہ ہے، جو کہ ہماری تعلیمی قابلیت اور خدمات کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ موجودہ دور کی شدید مہنگائی میں یہ تنخواہ نہایت ناکافی ہے۔ آٹا، چینی، گھی، بجلی، گیس، کرایہ اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے اس معمولی تنخواہ میں گزارا کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
*حکومتِ خیبر پختونخوا نے پہلے ہی کم از کم اجرت (Minimum Wages) 40,000 روپے ماہانہ مقرر کر رکھی ہے،* اس لیے ہماری عاجزانہ درخواست ہے کہ ہائرڈ ٹیچرز کی تنخواہ بھی کم از کم 40,000 روپے ماہانہ یا اس سے زیادہ مقرر کی جائے۔ کیونکہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ استاد کے لیے 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ انتہائی کم اور ناانصافی کے مترادف ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم مسئلہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہماری تنخواہیں وقت پر جاری نہیں ہوتیں اور کئی کئی ہفتوں تک تاخیر ہو جاتی ہے۔ اس وقت بھی تقریباً چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن تنخواہ ابھی تک ہمارے اکاؤنٹس میں منتقل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اساتذہ کو شدید مالی _مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کے مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے*
*لہٰذا ہماری معزز وزیرِ اعلیٰ صاحب اور کابینہ کے معزز اراکین سے پرزور گزارش ہے کہ:*
1. ہائرڈ ٹیچرز کی تنخواہ کو کم از کم 40,000 روپے ماہانہ یا اس سے زیادہ مقرر کیا جائے۔
2. ہائرڈ ٹیچرز کی تنخواہیں ہر ماہ باقاعدگی سے اور بروقت جاری کی جائیں تاکہ اساتذہ کو مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ہائرڈ ٹیچرز کی تنخواہوں میں اضافے کا ایجنڈا آئندہ کابینہ میٹنگ میں زیرِ غور آنے والا ہے۔ اس لیے ہم آپ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس ایجنڈے کی منظوری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
یقیناً اساتذہ کی معاشی حالت بہتر ہونے سے وہ مزید دلجمعی اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں گے جس سے تعلیمی نظام مضبوط ہوگا اور صوبے کا مستقبل روشن ہوگا۔
ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری اس جائز درخواست پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے اور ہائرڈ ٹیچرز کو انصاف فراہم کریں گے۔
آپ کی توجہ اور تعاون کا بے حد شکریہ۔
درخواست گزار:
آل ہائرڈ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا
﷽ 🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤
🔖 *01 رجب 1447ھ* 💎
🔖 *22 دسمبر 2025ء* 💎
🔖 *08 پوہ 2082ب* 💎
🌄 *بروز سوموار Monday* 🌄
🌺 *بخل وحوس کی تباہی!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن (دلوں پر چھانے والی) ظلمتیں ہوں گی بخل اور ہوس سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو بخل و ہوس نے ہلاک کر دیا اسی نے ان کو اکسایا تو انہوں نے اپنے (ایک دوسرے کے) خون بہائے اور اپنی حرمت والی چیزوں کو حلال کر لیا
📗 (صحیح مسلم:6576)
💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞
18/01/2024
پاکستان کا ایران کو جواب۔۔!!!
آج صبح 6 بجے، پاکستان نے عالمی قوانین کی پاسداری کے تحت، اپنا دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے، ایران کے اندر ساراوان شہر کے علاقے ابدوئی میں دہشتگرد تنظیموں BLA اور BLF کے ٹھکانوں اور افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کاروائی میں کسی ایرانی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان کی یہ کامیاب کاروائی 40 - 50 کلومیٹر اندر کے علاقے میں کی گئی ہے۔ اس کاروائی میں Stand Off Weapons استعمال کیے گئے ہیں۔ پاکستان نے ائیر فورس، راکٹس، ڈرونز، کلر ڈرونز، لائٹرنگ میونیشنز کا استعمال کیا۔
پاکستان نے دہشتگردوں کی hideouts 3 اور 7 ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ہلاک دہشتگردوں میں عاصم عرف چئیرمین (سابقہ BLA) اور فضل شیر (سابقہ BLF - اللّہ نذر گروپ) شامل۔
پاکستان کی اس کاروائی میں جہاز اور ڈرون بھی استعمال ہوئے۔ اس بہترین، بےمثال کاروائی میں پاکستان کے اعلی ترین صلاحیت کے حامل جہاز استعمال ہوئے جن میں JF 17 تھنڈر بھی شامل تھا۔۔!!!
وزارتِ خارجہ اور ISPR اس حوالے سے جلد ہی باقاعدہ خبر بھی جاری کریں گے۔
پاکستان زندہ باد!!! 🇵🇰💪✌️✌️✌️
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے! پاکستان کی طرف آنکھ بھی اٹھا کر دیکھو گے ت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mardan